WE News:
2025-11-05@02:24:36 GMT

بھارت میں گول گپوں کا تنازع، پولیس کو بیچ میں کودنا پڑا

اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT

 

 

بھارتی ریاست گجرات کے شہر وادودرا میں ایک انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون نے ٹھیلے والے سے کم گول گپے ملنے پر بیچ سڑک پر دھرنا دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی بینک میں بیف پارٹی، ملازمین کا انوکھا احتجاج

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے 20 روپے دے کر 6 گول گپے خریدے مگر ٹھیلے والے نے صرف 4 گول گپے دیے۔ یہ دیکھ کر وہ برہم ہوگئیں اور سڑک پر ہی بیٹھ کر احتجاج شروع کر دیا۔

خاتون کا مطالبہ تھا کہ اسے مزید 2 گول گپے دیے جائیں تاکہ سودا پورا ہو، اس دوران راہگیر اور موٹر سائیکل سوار رک گئے اور اس منظر کو اپنے موبائل فونز میں قید کرنے لگے، کچھ ہی دیر میں موقع پر ہجوم جمع ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹی کے زخمی ہونے پر والد کا انوکھا احتجاج، پانی بھرے گڑھے میں بستر لگا کر لیٹ گیا

پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ خاتون نے روتے ہوئے اہلکاروں کو بتایا کہ وہ صرف اپنا حق چاہتی ہیں اور انصاف کے طور پر 6 گول گپے چاہییں۔

خاتون نے روتے ہوئے کہا کہ اس پانی پورے والے کا ٹھیلہ بند کروائیں، مجھے یہاں اس کا ٹھیلہ نہیں چاہیے۔

پولیس نے خاتون کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک بحال کرایا، تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ٹھیلے والے نے آخرکار 2 مزید گول گپے دیے یا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

لاہور، محلے داروں میں جھگڑا کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے خاتون جاں بحق

لاہور:

چوکی بیگم کوٹ شاہدرہ میں محلے داروں کے جھگڑے میں سر پر ڈنڈا لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق چوکی بیگم کوٹ شاہدرہ میں محلے داروں کے درمیان جھگڑا ہوا اور خاتون زخمی ہوئی اور علاج معالجے کے دوران دم توڑ گئیں۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کی شناخت 40 سالہ کوثر بی بی کے نام سے ہوئی، جن کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے تاہم خاتون کی لاش تحویل میں لی۔

ڈی ایس پی غلام دستگیر نے بتایا کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق بیگم کوٹ چوکی کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ایس پی سٹی ڈویژن بلال احمد نے کہا کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈوجام: ایک ماہ قبل قتل ہونے والے والے امبارام کولہی کے لوحقین اور سماجی رہنما پریس کلب پر احتجاج کر رہے ہیں
  • کراچی:خانگی تنازع، گلبرک میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد
  • بھکر میں اغوا کا واقعہ، قرض تنازع نے معصوم جان کو خطرے میں ڈال دیا
  • بھارت: معروف خاتون صحافی رانا ایوب کو قتل کی دھمکیاں
  • بھارتی صحافی رعنا ایوب اور ان کے والد کو قتل کی دھمکیاں موصول
  • کراچی، ندی میں ڈوبنے والی خاتون ڈاکٹر کا ڈیڑھ ماہ بعد بھی سراغ نہ لگایا جاسکا
  • محبوب نے شادی کے اصرار پر خاتون کو قتل کر کے دفنا دیا
  • لاہور، محلے داروں میں جھگڑا کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے خاتون جاں بحق
  •  بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا : ملک محمد احمد خان 
  • بھارت میں گرفتار ہونے والے سارے جاسوس پاکستانی چاکلیٹ کیوں کھاتے ہیں؟