گمبھیر کا نیوٹرل مقامات پر ہونے والے “پاک بھارت میچز” بھی بند کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
بھارت انتہاپسند حکمراں جماعت کے رکن اور ہیڈکوچ گوتم گمبھیر بھی پاکستان مخالفت نے گنگولی اور سنیل گواسکر سے دو ہاتھ اور آگے نکل گئے۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر نے کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد نیوٹرل مقامات پر ہونے والے پاک بھارت میچز بھی بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
گزشتہ روز مقامی ٹی وی چینل اے بی پی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر و حکمراں جماعت کے رہنما گوتم گمبھیر سے سوال کیا گیا کہ پہلگام واقعہ کے بعد کیا پاک بھارت میچز ہونے چاہیئں ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس واقعے کے بعد تمام کرکٹ روابط کو معطل کردینا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ میرا ذاتی جواب بکل نہیں ہے بلکہ اپنی ہندوستانی قوم کے جذبات کی نشاندہی کررہا ہوں۔
قبل ازیں سابق کپتان سنیل گواسکر اور سارو گنگولی نے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان سے کرکٹ روابط ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے اس بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ متاثرین کے ساتھ ہیں، ہماری حکومت جو کہے گی، ہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کیساتھ دوطرفہ سیریز نہیں کھیلیں گے لیکن آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کیخلاف ہماری ٹیم میدان میں اُترے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2012 میں آخری بار ون ڈے سیریز کھیلی گئی تھی جس کے بعد سے دونوں ٹیمیں محض آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
بھارت کا ایک اور ڈرامہ، پاکستانی ٹیم کو نئے تنازع میں ملوث کرنے کی کوشش
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہینڈ شیک تنازع ختم ہونے کے 24 گھنٹے بعد بھارتی میڈیا اور آئی سی سی میں کام کرنے والے بھارتی افسران نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ایک اور تنازع میں ملوث کرنے کی کوشش کی ہے۔آئی سی سی کی جانب سےمیچ ریفری کی معذرت کے دوران ویڈیو بنانے اور اسے میڈیا میں ریلیز کرنے پر اعتراض کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں بدھ کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ایشیا کپ کے میچ سے قبل جب آئی سی سی حکام، ٹیم انتظامیہ کی موجودگی میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معذرت کی، اس وقت پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر نعیم گیلانی نے ٹورنامنٹ کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پلیئرز میچ آفیشلز ایریا میں فلم بندی کی۔آئی سی سی نے بدھ کو ہونے والے میچ سے قبل کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز ایریا (پی ایم او اے) کے پروٹو کول کی’بدانتظامی‘ اور’متعدد خلاف ورزیوں‘ کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک ای میل بھیجی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے سی ای او سنجوگ گپتا نے پی سی بی کو لکھا ہے کہ پاکستانی ٹیم انتظامیہ کے ایک رکن میچ کے دن پی ایم او اے کی بار بار خلاف ورزیوں کے قصوروار قرار پائے ہیں۔