اقوام متحدہ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال پر اظہار تشویش
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہاکہ بھارتی فوجی کارروائیوں پر ہمیں تشویش ہے۔
انہوں نے کہاکہ لائن آف کنٹرول اور عالمی سرحد پر بھارتی آپریشنز باعث تشویش ہیں، دونوں ممالک تحمل سے کام لیں۔
انتونیو گوتریس نے کہاکہ دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی، علاقائی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملہ کیا گیا ہے جس کے جواب میں پاکستان نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے انڈیا کے 2 جہاز مار گرائے ہیں، اور انڈین بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اظہار تشویش اقوام متحدہ انتونیو گوتریس پاک بھارت کشیدگی وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اظہار تشویش اقوام متحدہ انتونیو گوتریس پاک بھارت کشیدگی وی نیوز اقوام متحدہ
پڑھیں:
چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار مستونگ میں دورانِ ڈیوٹی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیںمستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی
چیف جسٹس آف پاکستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ شہداء سے اظہارِ عقیدت اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 25 جولائی کو شیڈول جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس مؤخر کر دی گئی۔
چیف جسٹس نے کہا پاکستان کی عدلیہ بلاخوف و خطر انصاف کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، تشدد اور دہشت گردی کے واقعات قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ہر حال میں انصاف کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔