Daily Mumtaz:
2025-05-06@22:41:48 GMT

  بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیرہوگیا،وزیردفاع

اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT

  بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیرہوگیا،وزیردفاع

اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیرہوگیاہے، تصادم کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ آج کی بریفنگ میں بتایاگیاہے کہ بھارت کی طرف سے جارحیت متوقع ہے،بھارت کے ہراقدام کاسد باب کیاہواہے۔انہوں نے واضح کیاکہ ہماری سرزمین کے ٹکڑے پرقبضے کی حکمت عملی بھارت کومہنگی پڑے گی،بھارت نے اگر پاکستان کے اندرآنے کی کوشش کی تو گھرپہنچاکرآئیں گے۔انہوں نے کہاکہ  بھارتی حکمرانوں نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو اسی میں ڈوب مریں گے۔وزیردفاع نے کہاکہ بھارت نے پانی روکنے کے لئے تعمیرات کیں تو ہم انہیں تباہ کردیں گے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سلامتی کونسل کے اجلاس میں جعفرایکسپریس حملے کے ثبوت بھی پیش کریں گے.خواجہ آصف

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں جعفرایکسپریس حملے کے ثبوت بھی پیش کریں گے نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اب بھی خطرہ موجود ہے لیکن رافیل طیارے اڑانے کیلئے دل گردہ بھی تو چاہیے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ تو چائے پی کر واپس چلے جاتے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کا حل پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات میں ہے خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیکنالوجی کی جنگ میں کسی سے بھی چار ہاتھ آگے ہے، جدید جنگوں میں ٹیکنالوجی سے ہی برتری ہے، امید کرتے ہیں ایٹمی ہتھیار کوئی بھی استعمال نہ کرے، بھارت جیسے ہمسائے کے خلاف اپنی حفاظت کی ضمانت ہے. خواجہ آصف نے کہا کہ امید کرتے ہیں ایٹمی ہتھیار کوئی بھی استعمال نہ کرے، بھارت جیسے ہمسائے کے خلاف اپنی حفاظت کی ضمانت ہے انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل اجلاس میں بھارت کے خلاف جعفرایکسپریس حملے سمیت تمام دہشت گردی کے ثبوت پیش کریں گے.                                                                                                                                

متعلقہ مضامین

  •  بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیرہوگیا، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • پانی روکنے کے لئے کوئی سٹرکچر تعمیر کیا تو پاکستان اسے تباہ کر دے گا
  • بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوچکا، ہماری پوری تیاری ہے، خواجہ محمد آصف وزیر دفاع
  • بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوگیا، کسی بھی وقت ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
  • ہم نہیں تو پھر کوئی بھی نہیں ہوگا   ، خواجہ آصف کا بھارت کو دو ٹوک پیغام
  • پانی ریڈ لائن،بھارت کی   آبی جارحیت ناقابل قبول ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف
  • بھارتی آبی جارحیت کیخلاف ہر فورم پر جائیں گے، خواجہ آصف
  • سلامتی کونسل کے اجلاس میں جعفرایکسپریس حملے کے ثبوت بھی پیش کریں گے.خواجہ آصف
  • بھارت کی پانی کو ہتھیار بنانے کی ایک اور کوشش، بگلیہار ڈیم میں رخنے بازی، چناب میں بہاؤ کم