وزیر داخلہ کی قطر کے وزیراعظم سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر پاکستان کا مؤقف پیش
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
وزیر داخلہ کی قطر کے وزیراعظم سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر پاکستان کا مؤقف پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے خطے میں امن و استحکام، پاک بھارت کشیدگی اور حالیہ پہلگام واقعہ سے متعلق پاکستان کے اصولی اور واضح مؤقف سے آگاہ کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، جو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے اس واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے، جو ہمارے مؤقف کی شفافیت اور اصولی پالیسی کو ظاہر کرتی ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دنیا کو جاننا چاہیے کہ اس واقعے کے اصل ماسٹر مائنڈ کون ہیں اور اس سے فائدہ کس نے اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اس واقعے کو بنیاد بنا کر سندھ طاس معاہدے پر وار کیا جو پاکستان کے لیے لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان خطے میں دیرپا امن کا خواہاں ہے، تاہم کسی قسم کی جارحیت پر خاموش نہیں رہا جا سکتا۔
قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی نے ملاقات کے دوران کہا کہ ان کی حکومت خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل کی حامی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سفارتی کوششوں سے موجودہ کشیدگی کم ہوگی۔
وزیراعظم قطر نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھیجا اور کہا کہ وہ پاکستان کی معیشت کو درست سمت میں لے جانے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔ ملاقات میں قطر میں پاکستانی سفیر محمد عامر اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایف بی آر کے غیرمنصفانہ ایس آر او اور پوائنٹ آف سیل انضمام کے خلاف نجی تعلیمی اداروں کی اپیل منظور ایف بی آر کے غیرمنصفانہ ایس آر او اور پوائنٹ آف سیل انضمام کے خلاف نجی تعلیمی اداروں کی اپیل منظور مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیے گئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پاک بھارت کشیدگی ختم کروائے،اکرم گِل پاکستان دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے، بلاول بھٹو قومی اسمبلی اجلاس؛ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینےکےلئے پورا ایوان یک زبان ایڈیشنل ڈی جی کی حسن ابدال میں دبنگ کارروائیاں، 6 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے عائدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاک بھارت کشیدگی قطر کے وزیراعظم وزیر داخلہ
پڑھیں:
قطری ہم منصب سے ملاقات، ہمیشہ جارحیت کی پالیسی کو مسترد کیا: محسن نقوی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) فاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی قطر کی وزارت داخلہ آمد، وزیرداخلہ محسن نقوی کی قطر کے وزیر داخلہ خلفیہ بن حماد بن خلفیہ الثانی سے اہم ملاقات۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے علاقائی صورتحال پر قطر کے وزیر داخلہ کو بریف کرتے ہوئے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں اپنے قطری ہم منصب کو پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ جارحیت کی پالیسی کو مسترد کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان پر بے بنیاد اور غیر منطقی الزام لگانا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری عظیم قربانیوں کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کیلئے قطر کے ساتھ باہمی رابطے مزید مستحکم کریں گے۔ ملاقات میں پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کے لیے ٹریننگ کے ایکسچینج پروگرام پر بھی اتفاق کیا گیا۔ قطر کے وزیر مملکت داخلہ شیخ عبدالعزیز بن فیصل بن محمد الثانی۔ قطر میں پاکستان کے سفیر محمد عامر اور قطری وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔