عالمی برادری اور اقوام متحدہ پاک بھارت کشیدگی ختم کروائے،اکرم گِل
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
عالمی برادری اور اقوام متحدہ پاک بھارت کشیدگی ختم کروائے،اکرم گِل WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025  سب نیوز 
اسلام آباد/نیویارک: سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور اکرم مسیح گل نے پاک فوج سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں، لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو قوم متحد ہو کر دشمن کو منہ توڑ جواب دے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل سے ملاقات کےدوران کیا۔
اکرم مسیح گل نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی ہمیشہ سے امن پر مبنی رہی ہے،ہماری خواہش ہے کہ جنوبی ایشیائی خطہ ترقی کرے، یہاں کے عوام خوشحال ہوں، اور اقوام ایک دوسرے کے ساتھ احترام اور برابری کی بنیاد پر تعلقات استوار کریں۔ اکرم مسیح گل نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کو کم کرانے میں اپنا مؤثر اور عملی کردار ادا کریں تاکہ جنوبی ایشیاء میں امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر کامران مائیکل نے کہا کہ مسیحی برادری وطن عزیز کے دفاع کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے موجودہ حالات میں پوری قوم متحد ہے اور ہر محب وطن پاکستانی دشمن کے ناپاک عزائم کے خلاف ایک صفحے پر ہے۔کامران مائیکل کا کہنا تھا کہ پاک فوج قوم کا فخر ہے، اور پاکستان کی مسیحی برادری ہر قربانی کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے پوری قوم، خصوصاً اقلیتیں، پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہیں۔اس موقع پر پاسٹر روبن یامین اور پاسٹر طارق رحمت نے ملک کی سلامتی، ترقی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعا کی،اس کے ساتھ ساتھ پاسٹرعرفان مائیکل اور ولیم مائیکل نے وطن عزیز کے استحکام، پاک فوج کی کامیابی اور خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے بھی دعا کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے، بلاول بھٹو پاکستان دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے، بلاول بھٹو قومی اسمبلی اجلاس؛ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینےکےلئے پورا ایوان یک زبان ایڈیشنل ڈی جی کی حسن ابدال میں دبنگ کارروائیاں، 6 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے عائد سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نظرثانی اسکوپ سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا سانحہ 9 مئی: رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان سمیت 32 کارکنوں پر فرد جرم عائد آرمی چیف کا احسن اقدام، بھارت سے واپس بھیجے گئے دو بچوں کے علاج کا ذمہ لے لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاک بھارت کشیدگی اور اقوام
پڑھیں:
مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے‘ کبھی تھا نہ کبھی ہوگا‘ پاکستانی مندوب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251102-01-22
 جینوا (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی سفارت کاروں کے بے بنیاد دعوؤں کا مؤثر جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، نہ کبھی تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا۔ پاکستانی مندوب سرفراز احمد گوہر نے اپنے حق جواب کے استعمال میں کہا کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے جس کا حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے وہاں کے عوام کو خود کرنا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اقوامِ متحدہ کے تمام سرکاری نقشوں میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو متنازع علاقہ ظاہر کیا گیا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ بھارت پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کی قانونی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور اسے کشمیری عوام کو حقِ خود ارادیت دینے سے انکار نہیں کرنا چاہیے۔سرفراز گوہر نے کہا کہ دنیا بھر کی انسانی حقوق تنظیمیں، سول سوسائٹی اور آزاد میڈیا مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم پر گہری تشویش ظاہر کر چکے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ *جینو سائیڈ واچ* کے مطابق بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کا حقیقی خطرہ موجود ہے۔انہوں نے جنرل اسمبلی کے صدر سے مطالبہ کیا کہ بھارت کو اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے اور کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق دینے پر مجبور کیا جائے۔