2025-04-25@22:07:58 GMT
تلاش کی گنتی: 82
«پاک بھارت کشیدگی»:
امریکی صدر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے راہنماؤں کو جانتا ہوں، دونوں ممالک خود ہی کسی نہ کسی طرح اپنے تعلقات دیکھ لیں گے، مقبوضہ کشمیرمیں حملے سے پاکستان بھارت میں کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات ہمیشہ ہی کشیدہ رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان اور بھارت کے راہنماؤں کو جانتا ہوں، دونوں ممالک خود ہی کسی نہ کسی طرح اپنے تعلقات دیکھ لیں گے، مقبوضہ کشمیرمیں حملے سے پاکستان بھارت میں کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی 2 دہائیوں میں بدترین...
امریکا کے صدر ٹرمپ نے بالآخر پاک بھارت کشیدگی پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنا مؤقف پیش کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعے پر امریکی بیان پر بھارتی صحافی برکھا دت ٹی وی کیوں توڑنا چاہتی ہیں؟ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اپنے پہلے ریمارکس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر کے تنازعے کو ایک پرانا تنازع قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات پر زور دیا۔ #BreakingNews President Trump Breaks Silence on India-Pakistan Tensions In his first remarks on the escalating tensions between India and Pakistan, U.S. President Donald Trump emphasized his close ties with both nations, while referring to the Kashmir conflict as an age-old… pic.twitter.com/UlyCozcUye — Eagle Eye (@zarrar_11PK) April 25, 2025...
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اگر بھارتی جیلوں میں کوئی پاکستانی ماہی گیر یا چرواہا قید ہے تو بھارت نے ان کا انکاؤنٹر کرنا شروع کردیا ہے۔ "جیو نیوز " کے مطابق انہوں نے کہا کہ بوکھلاہٹ میں بھارت مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلےکےذریعے لوگوں کوشہید کررہا ہے، بھارت نے بانڈی پورہ اور اڑی سیکٹر میں لوگوں کوشہید کرنا شروع کردیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ بانڈی پورہ میں الطاف لالی نامی شخص کو گھر سے اغوا کرکے شہید کیا گیا، اڑی سیکٹر میں بھی محمد فاروق اور محمد دین کو شہید کیا گیا۔مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو گھروں اور جیلوں سے نکال کر جعلی مقابلوں میں مارا جارہا...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی و ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں وزیر خارجہ نے دونوں رہنماؤں کو پاکستان اور بھارت کی حالیہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ "جیو نیوز " کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے رابطہ کیا، اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا اور بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کسی بھی جارحیت پر پاکستان کے سخت جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کیا پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو دیگر ممالک کے ویزے نہیں ملیں...
روس اور برطانیہ نے پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )روس اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔پاکستان میں روسی سفارت خانے کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ روسی شہری پاکستان کا سفرکرنے سے گریزکریں،کشیدگی کم اور صورتحال مستحکم ہونے تک روسی شہری پاکستان کا سفرنہ کریں۔ روسی سفارت خانے کے مطابق ہدایات پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی اوربعض حکام کے جنگجویانہ بیانات کے تناظرمیں دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ پاک بھارت کشیدگی پر برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کیلیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی شہری بھارت اور پاکستان کی سرحد کے 10...
لاہور: پاک-بھارت کشیدگی کی وجہ سے واہگہ اٹاری بارڈر بند ہے تاہم بھارت سے پاکستانیوں اور یہاں سے بھارتی شہریوں کی اپنے ملک واپسی کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعے کو 191 پاکستانی شہری بھارت سے واپس پاکستان پہنچے جبکہ یہاں سے 287 بھارتی شہر ی واپس لوٹ گئے ہیں جبکہ غیر ملکی شہریوں سمیت این آر آئی، لانگ ٹرم ویزا اور نو اوبجیکشن ریٹرن ٹو انڈیا کی اجازت کے حامل شہریوں کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہیں مل سکی۔ پاکستان اور بھارت واہگہ-اٹاری بارڈر بند کردیا ہے لیکن شہریوں کی اپنے ملک واپسی کے لیے بارڈر کھلا رہا، پاکستان میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے آنے والے بھارتی شہری معمول کی چیکنگ...
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئل نے پی ایس او اور آئل مارکیٹینگ کمپنیوں کو ہدایت جاری کر دی ہیں۔ دوسری جانب پیٹرولیم ذرائع نے بتایا کہ جیٹ فیول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات موجود ہیں۔ ڈی جی آئل کی طرف سے ہدایت ملنے کے بعد ایمرجنسی میں حالات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر لئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی ذرائع کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کو وافر مقدار میں ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ احکامات میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور...
اقوام متحدہ کے ترجمان نے دونوں ملکوں کو متنبہ کیا کہ موجودہ کشیدہ فضا میں کسی بھی قسم کی غیر ذمے دارانہ کارروائی خطے کے امن کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہے، اقوام متحدہ کا مؤقف واضح ہے کہ پاکستان اور بھارت کو تمام مسائل پرامن بات چیت سے حل کرنے چاہئیں اور کسی بھی یکطرفہ قدم سے گریز کیا جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام واقعے کے بعد اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نیویارک میں بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، تاہم تاحال ان کا اسلام آباد یا نئی دہلی سے براہِ...
سٹی42: اقوام متحدہ نے بھارت کی ہندوتوا کو ریاستی پالیسی بنانے والی حکومت کے اقدامات سے پیدا ہونے والی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انڈیا اور پاکستان سے تحمل کے ساتھ کام لینے اور کشیدگی بڑھانے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کو چاہیے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو صورتحال کو مزید خراب کر سکتے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام مسائل کو بات چیت اور پرامن طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے، اور یہی بہترین راستہ ہے۔ اسرائیلی جارحیت کیخلاف 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان ...
پاک بھارت کشیدگی؛ پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی ذرائع کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کو وافر مقدار میں ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ احکامات میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور آئل ریفائنری کو ڈیزل اور جیٹ فیول کی زیادہ سے زیادہ دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں پی ایس او سمیت دیگر امپورٹ کرنے والی کمپنیوں کو بھی آئل بروقت درآمد کرنے کی ہدایت دی گئی...
پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر میں فوری اضافے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اس سلسلے میں ڈی جی آئل نے پاکستان اسٹیٹ آئل سمیت تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور آئل ریفائنریز کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں ڈیزل اور جیٹ فیول کی وافر مقدار دستیاب رکھی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹا جا سکے ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے ہدایت دی ہے کہ تیل کی درآمد کا عمل تیز کیا جائے اور تمام متعلقہ ادارے بروقت اقدامات یقینی بنائیں تاکہ ملک میں ایندھن کی فراہمی متاثر نہ ہو اس حوالے سے پی ایس او اور دیگر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے کہا پانی بند کرنا جنگ کے مترادف ہو گا، آئندہ جنگیں شاید پانی کے مسئلے پر ہوں،ہم ہر لحاظ سے تیار ہیں، کسی نے میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو اسے بھرپور جواب دیں گے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ پہلگام واقعہ پر پاکستان کو موردالزام ٹھہرانا افسوسناک ہے،بھارت کے پاس کوئی وجہ نہیں پہلگام واقعہ کو پاکستان کے ساتھ جوڑا گیا، بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو یکسر مسترد کرتے ہیں، معاہدے میں لکھا ہے کہ اس کو ختم کرنا ہے تو اتفاق رائے سے ہوگا،ان کاکہناتھا کہ بھارت نے اٹاری...
پاک بھارت کشیدگی؛ جنگ ہوئی تو کسی کا کچھ نہیں بچے گا، خواجہ سعد رفیق WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پاک بھارت کشیدگی پر مسلم لیگ (ن)نے کے سینئررہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتیں تناؤ کی حالت میں آمنے سامنے کھڑی ہیں، چنانچہ جنگ ہوئی تو کسی کا کچھ نہیں بچے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے پاکستانی ردعمل پر اظہار خیال کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ پہلگام حملے پر بغیر ثبوت و تحقیق پاکستان پر الزام تراشی انتہا پسند مودی حکومت کا غیر دانشمندانہ عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈس واٹر سسٹم ٹریٹی کی غیر قانونی منسوخی سمیت پاکستان مخالف بھارتی اقدامات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 اپریل 2025ء) گزشتہ منگل کے روز بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے ہلاکت خیز حملے کے بعد سے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور اس تناؤ کے درمیان پہلی بار لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔ جمعے کی صبح بھارت کے تقریباﹰ تمام میڈیا اداروں کی سب سے بڑی خبر یہی تھی کہ گزشتہ رات کے دوران "لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر واقع پاکستانی فوج کی چوکیوں سے فائرنگ کی گئی" جس پر "بھارتی فوج نے بھی جوابی کارروائی" کی۔ بھارت اور پاکستان کے مابین تقسیم اور جنگ کی تاریخ ایل او سی پر فائرنگ سے...
کراچی (قمر خان) سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت گیدڑ بھبکی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آخر مودی کو بھی تو سیاست میں زندہ رہنا ہے۔ نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا پانی ایک حساس مسئلہ ہے اور سندھ طاس معاہدہ بھارت کی بقا کے لئے بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا پاکستان کیلئے‘ بھارت کبھی بھی دریائے سندھ کا پانی بند کرنے جیسا انتہائی اقدام نہیں کرسکتا۔ قبل ازیں اپنی پارٹی کے سیکریٹری جنرل مفتاح اسمٰعیل کی رہائش گاہ پر سینئر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کینال‘ کارپوریٹ فارمنگ و دیگر موضوعات پر ہر کوئی...
پاک بھارت کشیدگی کے سبب، آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ شدید مندی کاشکار رہی۔ کاروباری ہفتے کےچوتھے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 1 لاکھ 15 ہزار کی حد سے ہوا جو گراوٹ سے 2500 پوائنٹس کی بڑی کمی سے دوچار ہوا۔ دن بھر شئیرز کی فروخت کے لیے تانتا بندھا رہا۔ اسی سبب ہنڈرڈ انڈیکس کی یومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 14 ہزار 661 پوائنٹس اور یومیہ بلند سطح 1 لاکھ 16 ہزار 568 پوائنٹس رہی۔ دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 456 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا جن میں سے صرف 83 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 339 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور 34 کمپنیوں کے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے انڈیا میں تعینات رہنے والے سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے خبردار کیا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد نئی دہلی کچھ دنوں کے اندر پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔ عبدالباسط نے 2016 کے اُڑی اور 2019 کے پلوامہ حملوں کے بعد بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ بہار میں دیے گئے خطاب کے لہجے سے سرحد پار فوجی حملے یا دیگر ٹھوس اقدامات کا اشارہ ملتا ہے۔ "یہ کارروائی کنٹرول لائن پر ہو سکتی ہے، ہمارے حصے میں، اور پھر وہ بڑے دعوے کریں گے کہ انہوں نے لانچ پیڈز اور دہشت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دیا گیا، آج پاکستان نے بھارت کی گیدڑ بھبکیوں کا جواب دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ ہم نے بھارتی بیانات پر دگنا بڑھ کر جواب دیا، بھارت سے تجارت مکمل طور پر بند ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کے پاس صرف اونچی آواز اور گیدڑ بھبکیاں ہیں، بھارت دہشت گردی کو استعمال کرتا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پوری دنیا جان چکی کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کو اسپانسر کرتا ہے، آج بھارت اپنے سیاسی فائدے کے لیے دہشت گردی کو استعمال کر رہا ہے۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا...

بھارتی اقدامات، مرکزی مسلم لیگ کاملک گیر احتجاج، مودی سرکار کیخلاف عوام سڑکوں پر، قوم کو متحد و بیدار کریں گے، مقررین
بھارتی اقدامات، مرکزی مسلم لیگ کاملک گیر احتجاج، مودی سرکار کیخلاف عوام سڑکوں پر، قوم کو متحد و بیدار کریں گے، مقررین WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بھارتی آبی دہشت گرد، سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کیخلاف ملک گیر احتجاج کیا گیا،لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی ،پشاور، فیصل آباد،گوجرانوالہ،بہاولپور، شیخوپورہ، سرگودھا، چنیوٹ، قصور، ننکانہ، سیالکوٹ، لیہ،خانیوال، سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے،شرکا نے بھارتی ہٹ دھرمی کے خلاف شدید غم و غصہ کا مظاہرہ کیا اور مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی، لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، شرکا نے بینرز ،پلے کارڈز اٹھا...
پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بقاء کی جنگ میں ملک کا بچہ بچہ اپنے فرائض جانتا ہے، پاکستانی قوم ملکی سالمیت کے لیے ایک ہے اور اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی عالمی فورم پر پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور عالمی میڈیا کو بھارتی ہٹ دھرمی اور جارحیت سے آگاہ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینا جانتا ہے۔ جاری کیے گئے بیان میں پی پی رہنما نے پہلگام واقعے اور بھارتی ردعمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے بھارتی جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا...
بمبئی (نیوزڈیسک)حالیہ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان نے جنوبی پاکستان کی سرحد کے ساتھ فوجی، ٹینک اور بھاری ہتھیاروں کو تعینات کیا ہے۔ یہ اقدام مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ واقعہ سمیت متعدد واقعات کے بعد سامنے آیا ہے۔ اگرچہ ان تعیناتیوں کی اصل نوعیت اور اس میں شامل مخصوص مقامات ابھی تک واضح نہیں ہیں، لیکن یہ واضح ہے کہ سرحد پر کشیدگی برقرار ہے۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی مسلح افواج نے جنوبی پاکستان کی سرحد، خصوصاً راجستھان کے علاقے سے، فوجی دستوں، ٹینکوں اور بھاری ہتھیاروں کی تعیناتی کا آغاز کر دیا ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق براہموس میزائل سسٹمز کی پوزیشنز کو بھی دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے تاکہ وہ...

بھارت کے سوشل میڈیا دہشتگرد گیدڑ بھبکیاں دے رہے ہیں، پہلگام سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر
بھارت 2004 سے یہی حرکتیں کررہا ہے، خود دہشتگردی کرواتے ہیں اور پاکستان کو دنیا کے سامنے بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ہمیشہ ان کو منہ کی کھانی پڑتی ہے۔ ان کی ایجنسی ’را‘ اور ’آر ایس ایس‘ کچے کھلاڑی ہیں ہمیشہ پکڑے جاتے ہیں۔ چوہدری پرویز اقبال لوسر کا کہنا تھا کہ بھارت جھوٹا پراپیگینڈا کرنے کا ماہر ہے، ان کا سوشل میڈیا فالس فلیگ آپریشن کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔ یہ بس یہی چاہتے ہیں کہ پاکستان کو کسی نہ کسی طرح دنیا میں بدنام کرنا ہے۔ جبکہ یہ خود پاکستان میں خاص طور پر بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک )باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی مسلح افواج نے جنوبی پاکستان کی سرحد، خصوصاً راجستھان کے علاقے سے، فوجی دستوں، ٹینکوں اور بھاری ہتھیاروں کی تعیناتی کا آغاز کر دیا ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق براہموس میزائل سسٹمز کی پوزیشنز کو بھی دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے تاکہ وہ جنوبی پاکستان کے اہم اسٹریٹجک مقامات کی جانب نشانہ بنا سکیں۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ-تاس واٹر ایکارڈ سے دستبرداری کا اعلان کیا، جس سے دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اس تازہ عسکری سرگرمی کو علاقائی اور بین الاقوامی مبصرین بڑی گہری نظر سے دیکھ...
مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کے بعد بھارتی کابینہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں اجلاس کے بعد معاہدہ سندھ طاس معطل کرنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی ساتھ تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ کرتے ہوئے انہیں 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑے کا حکم دے دیا ہے۔ بھارتی دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن کو 7 روز میں بھارت چھوڑنا ہوگا اور پاکستان کے ایئرفورس و نیوی کے اتاشیوں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے دیا گیا جبکہ بھارتی دفاعی اتاشی کو بھی پاکستان سے واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پاکستانی سفارتی ماہرین کیا کہتے ہیں؟ 1) بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کر سکتا کیونکہ یہ ورلڈ بینک کی نگرانی میں...
گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام کی وادی بیسران میں دہشت گردانہ کارروائی میں 28 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف پاکستان کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں بلکہ بغیر کسی ثبوت جوابی کارروائی کا مطالبہ بھی کررہے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے فوراً بعد بھارتی میڈیا نے کسی ثبوت کے بغیر پاکستان کیخلاف زہر اگلنا شروع کر دیا، ایک طرف جہاں بھارتی ٹی وی چینلز نے حملے کو ’پاکستانی دہشت گردی‘ کہہ کر بیچا وہیں سوشل میڈیا پر ’پاکستان کا ہاتھ‘ خودساختہ بیانیہ پھیلایا گیا۔ Never forgive never forget. No sympathy with Pakistan ever....
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ویمن ٹیم انڈیا نہیں جائے گی، جب معاہدہ ہوچکا ہے تو پھر معاہدہ ہی چلے گا، نیوٹرل وینیو کا فیصلہ بھارت کو کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کا کہناتھا کہ جب ٹیم ایک ٹیم کی طرح کھیلے اسے طرح کے نتائج آئیں گے، ہر ٹیم کے لیے یہی ہے کہ وہ ایک ہو کر کھیلیں تو ایسے ہی نتائج آئیں گے، ویمن کرکٹرز کو بھی انعام ضرور ملے گا یہ ان کا حق ہے، بھارت میزبان ہے وہ فیصلہ کرے گا کہ کہاں کھلانا ہے ، ویمن ٹیم میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہوتی رہیں توپھر ایک ٹریک پر آئے۔ چیئرمین پی سی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ قذافی اسٹیڈیم میں خواتین کرکٹ ٹیم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ویمنز ٹیم معاہدے کے مطابق بھارت نہیں جائے گی۔ بھارت میزبان ہے، وہ فیصلہ کرے گا کہ میچ کہاں منعقد کیے جائیں۔ انہوں نے پاکستان کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم بھارت کے علاوہ کسی بھی نیوٹرل جگہ پر مقابلہ کرنے کو تیار ہے۔ یہ بیان دو طرفہ کرکٹ تعلقات پر جاری کشیدگی کے درمیان سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے 19 فروری...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کے خلاف بیان بازی کرنے کے بجائے دہشت گردی کی سرپرستی کرنا ختم کرے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کا نوٹس لیا ہے، انہوں نے پاکستان پر متعدد الزامات عائد کیے ہیں۔ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ ہر موقع پر پاکستان کے حوالے سے بیان بازی کرتے رہتے ہیں، انہیں بھارت کی دہشت گردی کی سرپرستی ختم کرنے اور بیرون ممالک قتل عام پر توجہ دینا چاہیے۔ جعفر ایکسپریس دہشت گردی کے حوالے سے ابھی تحقیقات جاری ہیں، اس دہشت گردی میں ملوث دہشت گرد افغانستان میں اپنے...
لاہور: ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سمندری سرحدوں پر غیر ارادی طور پر پھنس جانے والے ماہی گیروں کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ایک جامع علاقائی پالیسی فریم ورک جاری کر دیا ہے۔ اس فریم ورک میں دونوں ممالک کے مابین تنازعات کی بھینٹ چڑھنے والے غریب ماہی گیروں کی حالتِ زار، جیلوں میں ان کے ساتھ روا رکھے گئے امتیازی سلوک اور ان کے خاندانوں پر پڑنے والے تباہ کن اثرات کو تفصیل سے اجاگر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہر سال درجنوں پاکستانی اور بھارتی ماہی گیر بحیرہ عرب میں غیر ارادی طور پر سمندری حدود عبور کرنے کے جرم میں...
لاہور: ایشیا کپ اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیموں کی بھارت روانگی حکومت کی اجازت سے مشروط ہوگی۔ پی ایچ ایف کے سیکریٹری رانا مجاہد کے مطابق ایشیا کپ ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راونڈ ہے لیکن حکومت کی اجازت ضروری ہے، ایشیا ہاکی کپ کی اہمیت سے حکومت پاکستان کو آگاہ کریں گے۔ سیکریٹری رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ جرمنی کے بعد عمان ہاکی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے، ہمارے کھلاڑیوں کو تجربہ ملے گا۔ واضح رہے کہ ہاکی ایشیا کپ ستمبر اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ دسمبر میں بھارت میں ہوگا۔
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)امریکہ کی جانب سے ٹیرف عائد کئے جانے کے بعد پاکستان کو خطے کے 3ممالک جبکہ پانچ ممالک کو پاکستان پر مسابقتی برتری حاصل ہو گی ، بھارت کے مقابلے میں پاکستان کی مسابقتی برتری 3فیصد کم رہے گی ۔(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے جبکہ بھارت کاٹیرف26 فیصد ہوگا اس طرح بھارت کو 3فیصد کی مسابقتی برتری حاصل ہو گی ،چین پر 34 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے اور پاکستان کو5فیصد مسابقتی حاصل ہو گی۔بنگلہ دیش کے مقابلے میں پاکستان کو8فیصد، سری لنکا کے مقابلے میں15فیصدمسابقتی برتی حاصل ہو گی۔ نیپال، بھوٹان، مالدیپ اور افغانستان کو پاکستان...
کینیڈا میں مقیم ایک پاکستانی امیگرنٹ کی ایک سادہ سی مہربانی نے ایک بھارتی نوجوان کی زندگی بدل دی اور لاکھوں دلوں کو چھو لیا۔ حمزہ عزیز، پروفیشنل نرس اور انفلوئنسر ہیں، انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر بھارتی ڈلیوری بوائے نوینت کی کہانی شیئر کی۔ نونیت دوسرے ڈلیوری بوائز کے برعکس غلط آرڈر کو درست کرنے کے لیے ریستوران واپس جانے پر تیار تھا- اس چھوٹی سی معنی خیز حرکت نے حمزہ عزیز سے 100 کینیڈیائی ڈالر (قریباً 19ہزار 917 روپے) کی ٹپ حاصل کی۔ View this post on Instagram A post shared by Hamza Aziz (@whatmotivatedyou) حمزہ عزیز نے نونیت کی کہانی میں دلچسپی ظاہر کی اور پوچھا کہ اسے کیا چیز متحرک کرتی...
کراچی: جنگی ہوابازی میں تاریخ رقم کرنے والے قومی ہیروایم ایم عالم کی 12 ویں برسی آج عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے. سن 1965 کی پاک بھارت جنگ میں اپنی جرات مندانہ صلاحیتوں سے انھوں نے جو تاریخ رقم کی وہ ہمیشہ یاد رہے گی. سن 1965 کی جنگ میں بھارت کے خودساختہ سورماؤں سے ایم ایم عالم کا ٹاکرا فضاؤں میں ہزاروں فٹ کی بلندی پر ہوا،ایم ایم عالم نے دشمن کے 5 جنگی طیاروں کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں گرا کر دشمن کے غرور کو چکنا چور کردیا۔ ایم ایم عالم کوغیر معمولی جنگی ہوائی مہارتوں پر فالکن ،لٹل ڈریگن جیسے القابات سے نوازاگیا۔ ایم ایم عالم نے سن 65 کی...
خواتین کو مرکزی دھارے میں لاکر ہی پاکستان کو عظیم ملک بنا سکتے ہیں، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)؛وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواتین کو تمام شعبوں میں مرکزی دھارے میں لاکر ہی پاکستان کو عظیم ملک بنایا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پی ایم ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں خواتین کا کردار اہم ہے۔ وفاق اور تمام صوبے مل کر خواتین کو بااختیار بنانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ ہائے زندگی کے تمام سیکٹرز میں خواتین کے ساتھ...
پاکستان کا صنعتی شعبہ چین، بھارت اور امریکا کے مقابلے میں بجلی کی قیمتوں سے تقریباً دوگنا اور یورپی یونین سے بھی زیادہ قیمت ادا کر رہا ہے، جس سے اس کی برآمدی مسابقت پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیرس میں قائم انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (آئی ای اے) کی تازہ ترین ’الیکٹریسٹی 2025- اینالسز اینڈ فارکاسٹ ٹو 2027‘ رپورٹ کے مطابق امریکا اور بھارت میں 2024 میں بجلی کی اوسط قیمت 6.3 سینٹ فی کلو واٹ گھنٹہ، چین میں 7.7 سینٹ، ناروے میں 4.7 سینٹ اور یورپی یونین میں 11.5 سینٹ تھی۔ اس کے مقابلے میں پاکستان میں توانائی سے بھرپور صنعتوں کے لیے بجلی کی اوسط قیمتیں 2024 میں 13.5 سینٹ...
لاہور: بھارتی عسکری تحقیقی ادارے، ڈرڈو (DRDO) کے ماہرین نے ’’روبوٹ فوج‘‘ بنانے کا منصوبہ شروع کرتے تحقیق و تجربات کا آغاز کر دیا، مقصد یہ کہ لڑائی چھڑنے پر مسلح روبوٹ میدان جنگ بھیج کر انسانی فوجیوں کی جانیں بچا لی جائیں. بھارتی افواج خود کو طاقتور بنانے کیلیے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کا استعمال بڑھا رہی ہیں، یوں انسانی فوجیوں سے جسمانی وذہنی دباؤ بھی کم ہو گا، عسکری روبوٹ جنگی چالیں چلنے میں بھی کمانڈروں کی مدد کریں گے. انڈین فورسز کا دعوی ہے، انسانی فوجی ختم نہیں ہوں گے بلکہ روبوٹ فوجی ہر شعبے میں ان کی مدد کریں گے، روبوٹ فوج کا منصوبہ دس تا پندرہ سال میں مکمل ہو گا. جنگی جنون...
پاک بھارت کشیدگی:رواں سال شیڈول ایشیاء کپ نیوٹرل وینیو پر کرائے جانے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ایشیا کپ 2025 بھارت کے بجایے کسی دوسرے ملک میں کروانے کی تجویز سامنے آگیی۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایشیا کپ مجوزہ طور پر ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں کروانے کا قوی امکان ہے جبکہ ایشیاکپ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی تناو کے باعث ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کروایے جانے کا امکان ہے، ایشیاکپ کے وینیو کا حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کرے گی۔ایشیا کپ کے میچز کرانے کے لیے اس وقت سری لنکا اور متحدہ عرب امارات زیرِ غور ہیں،...
بھارتی مڈل آرڈر بلے باز شریاس ایر پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے کے باوجود ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔ دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے بھارت بمقابلہ پاکستان میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شریاس ایر نے صحافی سے پوچھا ’کیا آپ بتا سکتے ہیں میچ کے اختتام پر کتنے اوور بچے تھے؟ 45 گیندیں؟ ٹھیک ہے۔‘ جواب ملنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ان کی ٹیم اور جلدی جیت سکتی تھی۔ وہ ایک آسان فتح ہوتی۔ 67 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلنے والے شریاس ایر کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم اور جارحانہ کرکٹ کھیلتی تو تھوڑا اور پہلے جیت جاتی۔ ابرار احمد کی تعریف کرتے ہوئے...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 اور خصوصاً بھارت کے حالیہ میچ میں خراب کارکردگی کے بعد ٹیم کے تیز رفتار بولرز شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان تینوں سے آگے بڑھ جائے اور دوسرے بولرز کو موقع دے۔ ایک مقامی اسپورٹس شو سے خطاب کرتے ہوئے محمد حفیظ نے نشاندہی کی کہ یہ تینوں فاسٹ بولرز پچھلے 2 سالوں سے بڑے ٹورنامنٹس میں کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ ’پاکستان دوسرے آپشنز دیکھے‘ محمد حفیظ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، اور حارث رؤف کی تینوں ٹیمیں 2023 کے ایشیا کپ، ورلڈ...
ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے یہ بات کشمیری خواتین کے یوم مزاحمت کے موقع پر کراچی پریس کلب میں فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام کشمیری مصنف بشیر سدوزئی کی نئی کتاب ”کنن پوش پورہ” کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ بھارت بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ کشمیری عوام کی تحریک حق خودارادیت کو کچلنے کے لیے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے یہ بات کشمیری خواتین کے یوم مزاحمت کے موقع پر کراچی پریس کلب میں فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام کشمیری مصنف بشیر سدوزئی کی...
کراچی: چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریفوں بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ میں بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ پہلے ہی اوور میں 5 وائیڈ گیندیں پھینک کر شامی کو اپنا پہلا اوور مکمل کرنے میں 11 گیندیں لگیں، جس کے ساتھ ہی انہوں نے چیمپئنز ٹرافی میں کسی بھارتی بولر کے سب سے طویل اوور کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل 2017 کے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں جسپریت بمراہ نے پاکستان کے خلاف 9 گیندوں کا اوور کرایا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میچ میں بھارت کو 180 رنز کی بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ چیمپئنز ٹرافی کے کسی بھی میچ کے پہلے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے میگا ایونٹ چیپمئنز ٹرافی میں ہائی وولٹیج پاک بھارت میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دیا ۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم 50 اوورز بھی پورے نہیں کھیل سکی، پوری قومی ٹیم 2 گیندیں قبل ہی 241 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔ قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، میچ کے 9 ویں اوور میں بابر اعظم 23 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند پر وکٹ کیپر کے ایل راہل کے ہاتھوں...
چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے اور پہلے اوور میں محمد شامی نے پانچ وائڈ گیندیں کروادیں، اس وقت دو اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 10 رنز اسکور کرلیے ہیں۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہماری ٹیم آج کے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی، ٹیم میں ایک تبدیلی ہے ، فخرزمان کی جگہ امام الحق کو شامل کیا گیا ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل سجائیں گے۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں بابراعظم ، امام الحق...
لاہور: پاکستان نے خیر سگالی کے جذبے کے تحت 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر کے ان کے وطن واپس بھیج دیا ہے۔ ان ماہی گیروں کو ہفتہ کے روز واہگہ-اٹاری بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ یہ ماہی گیر جمعہ کے روز کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیے گئے تھے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے خصوصی بس کے ذریعے ان ماہی گیروں کو کراچی سے لاہور لایا گیا۔ لاہور میں ایدھی فاؤنڈیشن کے مرکز میں انہیں ناشتہ فراہم کیا گیا، نئے کپڑے اور تحائف دیے گئے، اور بعد ازاں واہگہ بارڈر پر پہنچایا گیا جہاں پاکستان رینجرز پنجاب نے انہیں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے حوالے کیا۔ رہائی پانے والے 22 بھارتی...
پاکستان نے 22 ماہی گیروں کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان نے خیر سگالی کے جذبے کے تحت 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر کے ان کے وطن واپس بھیج دیا ہے۔ ان ماہی گیروں کو ہفتہ کے روز واہگہ-اٹاری بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ یہ ماہی گیر جمعہ کے روز کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیے گئے تھے۔ایدھی فانڈیشن کی جانب سے خصوصی بس کے ذریعے ان ماہی گیروں کو کراچی سے لاہور لایا گیا۔ لاہور میں ایدھی فانڈیشن کے مرکز میں انہیں ناشتہ فراہم کیا گیا ، نئے کپڑے اور تحائف دیے گئے، اور بعد ازاں واہگہ بارڈر...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے اہم معرکے میں کل پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔ نیوزی لینڈ کیخلاف افتتاحی میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کیلئے بھارت کیخلاف میچ کرو یا مرو کی صورتحال اختیار کرگیا ہے، میچ شکست کی صورت میں گرین شرٹس ٹورنامنٹ سے تقریباً باہر ہوجائیں گے۔ اہم معرکے سے قبل شائقین کرکٹ کیلئے کچھ یادگار ترین متنازع لمحات کا ذکر بھی کرتے ہیں، جو مندرجہ ذیل ہیں۔ میانداد کی کینگرو چھلانگ: پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے ہمیشہ اپنی بیٹنگ یا سلیجنگ سے مخالفین کو پریشان کرنے کا ایک طریقہ تلاش کیا اور 1992 کے ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 فروری 2025ء) جاوید میانداد کا کرن مورے کو فیلڈ پر تنگ کرنا، ونکٹیش پرساد کا عامر سہیل کو پویلین واپس بھیجنا، یا پھر گوتم گھمبیر اور شاہد آفریدی کے درمیان تکرار - پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران نہ صرف کھلاڑی بلکہ شائقین بھی گرم جوش رہتے ہیں۔ آئیے چیمپئنز ٹرافی کے دوران اتوار کے روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل ایسے ہی چند واقعات کو یاد کرتے ہیں۔ میانداد کی کرن مورے کی نقل پاکستان کے لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد اپنی بلے بازی کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ اسمارٹنیس کے لیے بھی جانے جاتے تھے۔ انہوں نے 1992ء کے ورلڈ کپ کے ایک میچ...
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ لانڈھی جیل ارشد شاہ کے مطابق رہائی پانے والے 22 بھارتی ماہی گیروں میں تین مسلمان اور انیس ہندو ہیں، ان ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود میں گزشتہ ڈھائی سے تین سال کے دوران غیر قانونی طور پر مچھلیوں کے شکار پر پاکستانی اتھارٹیز نے حراست میں لیا تھا اور ماہی گیروں نے مقامی عدالت سے ملی جرم کی سزا مکمل کر لی ہے۔ کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیل سے رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو سرکاری ادارے کی نگرانی میں ایدھی فاؤنڈیشن کے انتظامات پر بس کے ذریعے لاہور منتقل کیا جا رہا ہے جہاں سے وہ واہگہ کے راستے اپنے وطن...
کراچی جیل سے 22 بھارتی ماہی گیر رہا کر دیے گئے، جو کل واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کیے جائیں گے۔ کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا ہے جنہیں سرکاری ادارے کی نگرانی میں ایدھی فاؤنڈیشن کے انتظامات پر بس کے ذریعے لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ لانڈھی جیل ارشد شاہ کے مطابق رہائی پانے والے 22 بھارتی ماہی گیروں میں 3 مسلمان جبکہ 19 ہندو شامل ہیں۔ اِن ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود میں گزشتہ ڈھائی سے 3 سال کے دوران غیر قانونی طور پر مچھلیوں کے شکار پر پاکستانی اتھارٹیز نے حراست میں لیا تھا۔ ماہی گیروں نے مقامی عدالت سے ملی...

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ،پاکستان،افغانستان،بھارت اور آسٹریلیا ہارٹ فیورٹ
لاہور (نیوزڈیسک) آئی سی سی ایونٹ کا انعقاد 29 سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستان میں ہو رہا ہے۔ 19 فروری سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہونے والے اس ایونٹ میں دنیا کی 8 ٹاپ کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان کرکٹ کیلئے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ عالمی سطح پر ’’خاص طور پر اس ٹورنمنٹ کا کامیاب انعقاد کر کے‘‘اپنی طاقت کو منوائے۔ تاہم اس ایونٹ کا سب سے افسردہ پہلو بھارتی ٹیم کا پاکستان نہ آنا ہے ۔ جہاں دنیا کی چھ بڑی کرکٹ ٹیمیں پاکستان میں میچز کھیلنے پہنچ چکی ہیں وہیں بھارتی ٹیم کے تمام میچز دبئی میں کھیلیں جائیں گے ۔ پاکستانی شائقین کرکٹ کی خواہش تھی کہ بھارتی ٹیم...
نئی دہلی: بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکا کی جاری کردہ تھنک ٹینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ گزشتہ برس بھارت میں نفرت انگیزی کے 1,165 واقعات ریکارڈ کیے گئے، جو 2023 کے مقابلے میں 74.4 فیصد زیادہ تھے۔ ان واقعات میں 98.5 فیصد مسلمانوں کو ہدف بنایا گیا، اور 80 فیصد واقعات ان ریاستوں میں پیش آئے جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت ہے۔ واشنگٹن ڈی سی کے سینٹر فار دی اسٹڈی آف آرگنائزڈ ہیٹ کے منصوبے میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں نفرت انگیزی کا رجحان بالخصوص ان ریاستوں میں تشویش ناک ہے جہاں نریندر...
سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے اسٹار اوپنر راچن رویندرا کو افتتاحی میچ میں چہرے پر گیند لگنے کے بعد بھارتی میڈیا اور فینز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے کچھ اینکرز اور مداحوں نے بےتُکی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب لگائی گئی نئی ایل ای ڈی لائٹس وجہ سے گیند کرکٹر کے چہرے پر لگی، اس لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئینز ٹرافی کے میچز وہاں سے منتقل کرے۔ یہ پہلا واقعہ نہیں کہ لائٹس کی روشنی کے باعث گیند کھلاڑی کو دیکھائی نہ دی ہو، ایسا دنیا بھر کے اسٹیڈیم میں واقعات رونما ہوتے ہیں...
لاہور:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے پوری قوم دعاگو ہے اور وہ لمحہ بے حد یادگار ہوگا جب پاکستانی ٹیم بھارت کو شکست دے گی۔ یہ بات انہوں نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم کی تعمیر نو انتہائی معیاری انداز میں کی گئی ہے اور یہ منصوبہ محسن نقوی کی قیادت میں صرف 117 دن میں مکمل کیا گیا جو کہ حیران کن رفتار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’شہباز اسپیڈ‘‘ماضی کی بات ہوچکی، اب ’’محسن اسپیڈ‘‘کی بات کی جائے گی۔ وزیراعظم نے...

جماعت اسلامی کے تحت ملک گیر یوم یکجہتی کشمیر۔جو کشمیر کا سودا کریگا پاکستانی قوم سے نشان عبرت بنادیگی،حافظ نعیم الرحمن
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن یوم یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں لاہو ر (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹرمپ گرتی ہوئی اور شکست خوردہ صہیونیت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں ،منہ کی کھائیں گے ۔امریکی صدر کا غزہ پر قبضے کا اعلان اور اسے خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ،پاکستان مذمت کرے۔حماس زمینی حقیقت ،تسلیم کیے بغیر دنیا کی سیاست آگے نہیں بڑھ سکتی۔کشمیر سہ فریقی مسئلہ، پاکستان کی تقدیر اور تکمیل کا معاملہ ہے، جو کشمیر کا سودا کرے گا پاکستانی قوم اسے نشان عبرت بنا دے گی، گزشتہ چند سال سے کشمیر کاز کو کھٹائی میں ڈالا گیا، یوم...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ کشمیر کی خاطر ہم نے تین جنگیں لڑی ہیں، 10 جنگیں بھی لڑنا پڑیں تو لڑیں گے، بلاشبہ کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سپہ سالار نے یادگار شہدا پر فاتحہ پڑھی اور پھول رکھے۔ یہ بھی پڑھیں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنازعہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم شہباز شریف آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے...
5 فروری کو اہل کشمیر کے ساتھ یوم یکجہتی مناتے ہوئے کم و بیش 35 سال ہوگئے ہیں۔ اس دن کوہالہ سے مظفر آباد تک انسانی ہاتھوں کی طویل زنجیر بھی بنائی جاتی ہے جو اس بات کا اظہار ہے کہ پاکستان اور کشمیر کے عوام ایک ہیں اور ہمیشہ ایک رہیں گے۔ وہ متحد ہو کر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کریں گے اور اس آزادی کو یقینی بنائیں گے۔ اس روز سرکاری تعطیل ہوتی ہے، سرکاری ملازمین یہ دن گھر پر سو کر گزارتے ہیں البتہ سیاسی جماعتیں اس دن جلسے جلوس اور تقریبات کا اہتمام کرکے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں۔ اس حوالے سے جماعت اسلامی خاص طور پر قابل...
1971ء کی جنگ، جو مشرقی پاکستان کی علٰیحدگی اور بنگلا دیش کے قیام کا باعث بنی، یہ نہ صرف جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک اہم موڑ ہے بلکہ اس کے اثرات آج تک موضوع بحث ہیں۔ مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلا دیش) میں بھارتی فوج کی موجودگی اور جنگ کے اثرات پر مبنی الزامات اور مباحث کئی دہائیوں سے جاری ہیں۔ یہ تنازع محض پاکستان کا ایک داخلی مسئلہ نہیں رہا تھا، بلکہ بھارت کی فعال شمولیت نے اسے ایک بین الاقوامی رنگ دے دیا تھا۔ اس جنگ کے دوران رونما ہونے والے سیاسی، اقتصادی، اور ثقافتی تغیرات نے جنوبی ایشیا کی سمت بدل کررکھ دی۔ بھارتی فوج کی مشرقی پاکستان میں موجودگی اور اس دوران مبینہ لوٹ مار اور...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )پاکستان کو مینتھول نکالنے کے لیے پودینے کی کاشت کی ضرورت ہے جس سے نہ صرف مقامی صنعت کی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ اس کی درآمد پر خرچ ہونے والے زرمبادلہ کی بھی بچت ہو گی پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل دواوں خوشبودار اور جڑی بوٹیوں کے پروگرام کی نیشنل پروگرام لیڈر ڈاکٹر رفعت طاہرہ نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینتھول ایک قیمتی خوشبودار مرکب ہے لیکن مقامی پیداوار کے لیے پاکستان میں کوئی صنعت نہیں ہے پودینہ مینتھول یا پودینہ کافور کو نکالنے کا ایک بڑا قدرتی ذریعہ ہے پودینہ کی کاشت کے بارے میں آگاہی کا فقدان ہمارے کسانوں کو شاندار منافع سے محروم کر رہا...
آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ مودی کے بھارت میں اقلیتوں کو نہ تو مذہبی آزادی حاصل ہے اور نہ ہی ان کی عبادت گاہیں محفوظ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کی جانب سے نکالی گئی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ چوہدری انوار الحق نے کہا کہ کشمیری بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں تاکہ جموں و کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف احتجاج کیا جا سکے۔...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 جنوری ۔2025 )ٹرمپ انتظامیہ کی اہم عہدوں پر تین بھارتی نژاد امریکیوں کی نامزدگی کی تصدیق کے بعد’ ’سموسا کاکس“ امریکی کانگریس میں اپنی بڑھتی نمائندگی کا جشن منا رہا ہے جبکہ امریکی انتظامیہ میں مزید بھارتیوں کی شمولیت سے پاکستان پر سفارتی دباﺅبڑھنے کا خدشہ ہے.(جاری ہے) واضح رہے کہ امریکی کانگریس میں بھارتی نژاد امریکی قانون سازوں کے گروپ کو عرف عام میں ”سموسا کاکس“ کہا جاتا ہے رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں امریکی ایوان نمائندگان میں ریکارڈ 6 بھارتی نژاد امریکیوں کی حلف برداری اور حالیہ نامزدگیوں سے امریکی سیاست میں بھارتی کمیونٹی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی نشاندہی ہوتی ہے 45 لاکھ ارکان کے ساتھ...
بھارتی ساختہ آئی فونز، متعلقہ آلات پاکستانی صارفین کیلئے رسک قرار، ایڈوائزری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارتی ساختہ موبائل فونزاورمصنوعات پاکستان کے حساس انفارمیشن انفراسٹریکچرمیں مداخلت کا باعث بن سکتے ہیں۔ فیک ویب سائٹس اورایپل طرزکے پورٹل تک رسائی کے ذریعے حساس ڈیٹاچرایاجاسکتاہے، اس سلسلے میں وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اورصوبائی چیف سیکرٹریزکومراسلہ ارسال کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی مینوفیکچرنگ پروڈکٹس، ڈیوائسزکے ذریعے میلویئروائرس کی موجودگی کا خطرہ ہے، پروڈکٹس کی تیاری میں ہارڈویئریاسافٹ ویئرکیساتھ وائرس کی موجودگی کاخدشہ ہے، ممکنہ چھیڑچھاڑ، ملیوئیریاسپائی وئیروائرس کی موجودگی کاخطرہ ہوسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی مصنوعات ڈیٹاانٹرسیپشن کے ذریعے ٹارگٹ سائبرسرگرمیوں کا باعث بن سکتی ہیں، ہیکرزایپل کے معاون ایجنٹس یا انڈیامیں سروس...
بھارتی ساختہ موبائل فونزاورمصنوعات پاکستان کےحساس انفارمیشن انفراسٹریکچرمیں مداخلت کا باعث بن سکتے ہیں۔ فیک ویب سائٹس اورایپل طرزکے پورٹل تک رسائی کے ذریعے حساس ڈیٹاچرایاجاسکتاہے، اس سلسلے میں وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اورصوبائی چیف سیکرٹریزکومراسلہ ارسال کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کےمطابق بھارتی مینوفیکچرنگ پروڈکٹس، ڈیوائسزکےذریعےمیلویئروائرس کی موجودگی کا خطرہ ہے، پروڈکٹس کی تیاری میں ہارڈویئریاسافٹ ویئرکےساتھ وائرس کی موجودگی کاخدشہ ہے، ممکنہ چھیڑچھاڑ، ملیوئیریاسپائی وئیروائرس کی موجودگی کاخطرہ ہوسکتا ہے۔ بھارتی مصنوعات ڈیٹاانٹرسیپشن کےذریعےٹارگٹ سائبرسرگرمیوں کا باعث بن سکتی ہیں، ہیکرزایپل کےمعاون ایجنٹس یا انڈیامیں سروس سینٹرزکاروپ دھارسکتے ہیں، پورٹلزاورویب سائٹس تک رسائی فیک ای میلزیامیسجزکےذریعےکی جا سکتی ہے، پروڈکٹس مینوفیکچرنگ کومتاثرکرکےپاکستانی صارفین کی نگرانی، ڈیٹا اکٹھا کرنےکاخدشہ ہے۔ وفاقی وزارتوں، ڈویژنزاورصوبائی چیف سیکرٹریز کوبھیجے گئےمراسلےمیں پاکستان...
اسلام آ باد: بھارتی ساختہ موبائل فونز، مصنوعات ودیگرآلات پاکستان کی سائبرسیکیورٹی کےلیےخطرہ ہیں، کابینہ ڈویژن نےوفاقی وزارتوں، ڈویژنز کومراسلہ بھجوادیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کےحساس انفارمیشن انفرا اسٹرکچرمیں انڈین مداخلت سےمانیٹرنگ کاخدشہ ہو سکتا ہے۔ کابینہ ڈویژن نےوفاقی وزارتوں، ڈویژنزاورصوبائی چیف سیکرٹریز کومراسلہ بھجوادیا۔ ذرائع کے مطابق فیک ویب سائٹس اورایپل طرزکے پورٹل تک رسائی کے ذریعے حساس ڈیٹا چرایا جاسکتاہے، بھارتی مینوفیکچرنگ پروڈکٹس،ڈیوائسزپاکستان کےلیےسیکیورٹی خدشات بن سکتی ہیں، مصنوعات کےذریعے پاکستانی صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور میلویئروائرس کی موجودگی کا خطرہ ہے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پروڈکٹس کی تیاری میں ہارڈ ویئر یا سافٹ ویئرکےساتھ وائرس کی موجودگی کاخدشہ ہے، بھارتی مصنوعات ڈیٹا انٹرسیپشن کےذریعےٹارگٹڈ سائبرسرگرمیوں کا باعث بن سکتی ہیں،...

بھارتی ساختہ موبائل فونز اور ڈیوائسز پاکستان کی سائبرسیکیورٹی کیلیے خطرہ قرار،کابینہ ڈویژن کا مراسلہ
اسلام آ باد: بھارتی ساختہ موبائل فونز، مصنوعات ودیگرآلات پاکستان کی سائبرسیکیورٹی کےلیےخطرہ ہیں، کابینہ ڈویژن نےوفاقی وزارتوں، ڈویژنز کومراسلہ بھجوادیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کےحساس انفارمیشن انفرا اسٹرکچرمیں انڈین مداخلت سےمانیٹرنگ کاخدشہ ہو سکتا ہے۔ کابینہ ڈویژن نےوفاقی وزارتوں، ڈویژنزاورصوبائی چیف سیکرٹریز کومراسلہ بھجوادیا۔ فیک ویب سائٹس اورایپل طرزکے پورٹل تک رسائی کے ذریعے حساس ڈیٹا چرایا جاسکتاہے، بھارتی مینوفیکچرنگ پروڈکٹس،ڈیوائسزپاکستان کےلیےسیکیورٹی خدشات بن سکتی ہیں، مصنوعات کےذریعے پاکستانی صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور میلویئروائرس کی موجودگی کا خطرہ ہے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا کہ پروڈکٹس کی تیاری میں ہارڈ ویئر یا سافٹ ویئرکےساتھ وائرس کی موجودگی کاخدشہ ہے، بھارتی مصنوعات ڈیٹا انٹرسیپشن کےذریعےٹارگٹڈ سائبرسرگرمیوں کا باعث بن سکتی ہیں، پورٹلزاورویب سائٹس تک رسائی فیک ای...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی ساختہ موبائل فونز اور مصنوعات سمیت دیگر آلات پاکستان کی سائبر سیکورٹی کے لیے خطرہ بن گئےجبکہ بھارتی آئی فونز اور متعلقہ آلات کو پاکستانی صارفین کے لیے سنجیدہ نوعیت کے رسک قرار دیئے گئے۔ کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو مراسلہ بھجوادیا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے مراسلے میں پاکستان کےحساس انفارمیشن انفراسٹریکچر میں انڈین مداخلت سے مانیٹرنگ اور بھارت کے ساتھ جیو پولیٹیکل تناؤ کے باعث سائبر سیکورٹی کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں جبکہ فیک ویب سائٹس اورایپل طرز کے پورٹل تک رسائی کے ذریعےحساس ڈیٹا چرایا جاسکتا ہے- ذرائع کے مطابق بھارتی مینوفیکچرنگ پروڈ کٹس اور ڈیوائسز پاکستان کے لیے سیکیورٹی خدشات...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے آزادکشمیر کے وزیر اعظم چودھری انوارالحق کی درخواست پر بھمبر میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا . سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیراعظم آزادکشمیر ، وزیر امور کشمیر ،وفاقی اور ریاستی وزرا نے بھی شرکت کی ۔ دانش سکول سسٹم منصوبے پر 2 ارب 95 کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔ وزیر اعظم چودھری انوارالحق نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ کشمیریوں سے پاکستان کا لازوال رشتہ تاقیامت قائم رہے گا. وزیراعظم پاکستان کے آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بھمبر میں دانش سکول سسٹم بڑا تحفہ ہے، دانش اسکول مستحق لائق ذہین طلبا ء کے...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کوپاکستان جانےکی دھمکی دے دی۔راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ سوٹ کیس لیے ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔ویڈیو میں راکھی ساونت نے دھمکی دی کہ وزیر اعظم مودی جی اگر بھارت میں ٹک ٹاک سے پابندی نہیں ہٹائی گئی تو میں پاکستان چلی جاؤں گی۔پاکستان جا کرشادی کرلوں گی، وہاں حلوہ پوری کھاؤں گی۔راکھی ساونت نے کہا کہ پوری دنیا ٹک ٹاک سے پیسہ کما رہی ہے، بھارت میں لوگ بے روزگار بیٹھے ہیں۔ مودی جی آپ بھی ٹرمپ کی طرح ٹک ٹاک سے پابندی ہٹائیں۔ویڈیو میں راکھی ساونت نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، دیدار اور نرگس سے ملاقات کی خواہش کا...
پاکستانی معروف فیشن ڈیزائنر و اداکار دیپک پراوانی کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستان کے مقابلے میں زندگی کا معیار بہتر ہے، وہاں خوشی زیادہ ہے۔ 30 سال قبل ڈرامہ سیریل ’بڑے ابو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے دیپک پروانی نے حال ہی میں ایک یوٹیوب پوڈ کاسٹ کے لیے انٹرویو ریکارڈ کروایا ہے۔ انٹرویو کے دوران دیپک پروانی نے بھارتی شہر جے پور میں اپنے کام اور دورے سے متعلق تجربہ شیئر کیا ہے۔ دیپک پروانی نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے مقابلے ہندوستان میں معیارِ زندگی زیادہ بہتر ہے، وہاں کے لوگ خوش ہیں، مسکراتے ہیں اور مطمئن نظر آتے ہیں۔ انہوں نے ہندوستان میں خواتین کو حاصل ہونے...
گولارچی (نمائندہ جسارت) چند روز قبل بھارتی نیوی نے متنازع سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 22 سالہ نوجوان حافظ عرف بابلی ولدمحمد عمر ملاح نامی پاکستانی ماہی گیر کو گرفتار کیا تھا۔ واضح رہے کہ بابلی ضلع سجاول کے گاؤں محمد سومار ملاح کا رہائشی ہے، اس اثناء میں ماہی گیروں کے حقوق کے سرگرم وکیل اور سندھو لاء فرم انٹرنیشنل کے سی ای او علی چنگیزی سندھو ایڈووکیٹ ہائیکورٹ مفت قانونی خدمات دینے اور مذکورہ شخص کی بھارتی قید سے رہائی کے لیے میدان میں آ گئے۔ یہ بات ضلع بدین میں مچھیروں کے حقوق کے سرگرم کارکن اور انٹرنیشنل میڈیا اینڈ سوشل ایکٹوسٹ فورم ضلع بدین کے صدر محسن رزاق نے گولارچی میں صحافیوں سے کرتے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جنوری 2025ء) پاکستانی دفتر خارجہ اور فوج دونوں نے بدھ کے روز بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی کے بیانات کو "سیاسی طور پر محرک" اور "غلط" قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ اس طرح کے فرضی بیانات سے علاقائی امن و استحکام کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ نے اپنے سخت رد عمل میں بھارتی الزامات کو ستم ظریفی قرار دیتے ہوئے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ اس کی خود کی دستاویزی تاریخ اس بات سے عبارت ہے کہ وہ "غیر ملکی سرزمینوں پر ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی اور تخریبی سرگرمیوں" میں ملوث رہا ہے۔ بھارت کا کشمیر سے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو عام انتخبات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو 8 فروری کا ملک گیر احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی ٹی آئی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں کو 8 فروری کو احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام ایم این ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں جنوبی ایشیا کے تین اہم ممالک چین،پاکستان اور بھارت کی نمائندگی کیا ان ممالک کے سربراہان کی سطح پر نہیں ہوگی؟ کیونکہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق ان تینوں ممالک کی نمائندگی سفارتی سطح پر ہونے کی خبریں منظر پر آئی ہیں۔ جن کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر تقریب میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے جبکہ چین کے صدر شی جن پنگ کو صدر ٹرمپ کی جانب سے پہلے ہی حلف برداری کی دعوت دیدی گئی تھی جس بارے میں نو منتخب صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں