بالی ووڈ اسٹار نے اپنی فرنچائز ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کیلیے محمد عامر اور عثمان کو ٹیم کا حصہ بنالیا
اداکاری کے بعد کھیلوں کے میدان میں دلچسپی ، کئی کرکٹ فرنچائز کے مالک ہیں ، رپورٹ

انڈین پریمئیر لیگ کی معروف فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک اور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے پاک بھارت کشیدگی کے باوجود اپنی فرنچائز میں 2 پاکستانیوں کو شامل کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیریبین پریمیئر لیگ میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی فرنچائز ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کیلئے 2 پاکستانی کرکٹرز سے معاہدہ کرلیا ہے۔شاہ رخ کی فرنچائز نے سی پی ایل کیلئے سابق فاسٹ بولر محمد عامر اور عثمان طارق کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔محمد عامر اس سے قبل بھی سی پی ایل کے 4سیزن کھیل چکے ہیں اور وہ سی پی ایل کے 39 میچز میں 18.

09 کی شاندار اوسط سے 51 وکٹیں حا صل کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان اداکاری کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں دلچسپی رکھنے کے سبب دنیا بھر میں کئی کرکٹ فرنچائزز کے مالک ہیں۔

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: شاہ رخ خان

پڑھیں:

ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کی جگہ بنگلا دیش کو شامل کرلیا گیا

 ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کی جگہ بنگلادیش کو شامل کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان نے بھارت میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کیا تھا، ایشیا کپ 27 اگست سے 7 ستمبر تک بھارت کے شہر راجگیر میں شیڈول ہے، پاکستانی حکومت نے پاکستانی ٹیم کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی تھی۔بھارتی انتہا پسند تنظیموں نے ہاکی ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں، پاکستان نے بھارت اور ایشین ہاکی فیڈریشن کو تحفطات سے آگاہ کیا تھا، ایشیا کپ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی، بھارت، چین، جاپان، ملائیشیا، جنوبی کوریا، عمان، چائنیز تائپے اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔رانا مجاہد سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا کہ پاکستان کو پہلے بھی بھارت میں کھیلنے پر تحفظات تھے اور اب بھی ہیں، اپنے کھلاڑیوں کی جان کا تحفظ سب سے اہم ہے، بھارتی حکومت نے سکیورٹی دینے کی یقین دہانی نہیں کروائی تھی۔رانا مجاہد کا مزید کہنا تھاکہ ایشین ہاکی فیڈریشن نے بنگلہ دیش کو شامل کرنے پرہمیں آگاہ نہیں کیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن اپنی حکومت کے فیصلوں کا ماننے کی پابند ہے، ایشیا کپ کے بعد بھی پاکستان کے پاس ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کا موقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانچسٹر پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی سے متعلق تفصیلات جاری کردیں
  • پاکستانی سرزمین پر دراندازی کی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا؛ صدرِ مملکت
  • امریکا اور بھارت کی نئی تجارتی کشیدگی
  •  پاکستانی کرکٹر حیدر علی کو  انگلینڈ میں مانچسٹر پولیس نے حراست میں لے لیا
  • پاکستانی کرکٹر حیدر علی مانچسٹر پولیس کی حراست میں لے لیا
  • اولمپکس 2028: کرکٹ کے مقابلوں میں پاکستان کی شمولیت کیسے ممکن ہے؟
  • سابق پاکستانی ماڈل عبیر افتخار کے شوہر کو برطانیہ میں قید کی سزا
  • ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کی جگہ بنگلا دیش کو شامل کرلیا گیا
  • امریکا بھارت کشیدگی: نریندر مودی کا 7 برس بعد چین کا دورہ کرنے کا فیصلہ
  • امریکا کیساتھ کشیدگی میں اضافہ، مودی 7سال بعد چین کا دورہ کریں گے