data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد سماجی آواز کے چیئرمین ندیم قادری انصاری نے اپنے وفد کے ہمراہ صدر ہائوس میں ملک انجمن یوتھ ویلفیئر کے مرکزی صدر ملک حاجی یونس جمال سے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی، چیئرمین ندیم قادری نے ملک یونس کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا اور ان کے خلاف سوشل میڈیا پر ہونے والے پروپیگنڈے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ملک یونس جمال نے معزز مہمانوں کی آمد اور عزت افزائی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرا کام اپنی برادری کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہے مخالفین نے میرے خلاف بلا جواز چھوٹا پروپیگنڈا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اوچھے ہتھکنڈوں سے مجھے یا میری تنظیم ملک انجمن یوتھ ویلفیئر کو نقصان پہنچا سکتے ہیں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔ملک یونس جمال نے کہا کہ ہم عوامی فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور اپنی برادری کی ترقی و خوشحالی کے لئے متحد ہو کر کام کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پوری ملک برادری جانتی ہے کہ کس نے کتنا کام کیا ہے اور کون اپنی برادری سے مخلص ہے میں ختم نبوت پر پختہ یقین رکھتا ہوں اور یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملک یونس

پڑھیں:

اسرائیل کی پالیسی مذاکرات پر بلا کر اپنے مخالفین کو قتل کرنا ہے، شیخ تمیم بن حمد الثانی

یو این او جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں قطر کے امیر نے اسرائیل پر عالمی قوانین کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اصول و قوانین سبھی ممالک کے لیے یکساں ہونے چاہئیں، ورنہ عالمی امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دوحہ حملے اور "گریٹر اسرائیل" منصوبے کی مذمت کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امیر قطر نے اسرائیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ 9 ستمبر کو دوحہ میں ہونے والا فضائی حملہ نہ صرف امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش تھی بلکہ یہ "سیاسی قتل و غارت پر مبنی سفارتکاری" کا کھلا ثبوت ہے۔ شیخ تمیم نے کہا کہ اسرائیل کے حملے میں ایک قطری شہری بھی جاں بحق ہوا اور یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ اسرائیل مذاکرات کی آڑ میں صرف اپنے سیاسی مخالفین کو ختم کرنے کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ (اسرائیلی وفد) ہمارے ملک آتے ہیں اور سازشیں کرتے ہیں۔ دوسرے فریق سے مذاکرات کرتے ہیں اور انہی مذاکراتی ٹیموں کے اراکین کو قتل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ امیر قطر نے کہا کہ اسرائیل اپنے عوام کو یہ تاثر دے رہا ہے کہ وہ غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات چاہتا ہے، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ غزہ کو ناقابلِ رہائش بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی قیادت دراصل جنگ کو طول دینا چاہتی ہے، تاکہ "گریٹر اسرائیل" کے تصور کو عملی جامہ پہنایا جاسکے، نئی بستیاں بسائی جا سکیں اور مقدس مقامات کی موجودہ حیثیت کو تبدیل کیا جا سکے۔ امیرِ قطر شیخ تمیم نے واضح کیا کہ تمام تر مشکلات اور اسرائیلی اشتعال انگیزی کے باوجود قطر اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔ امریکا اور مصر کے ساتھ مل کر غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کام کرتا رہے گا۔ اسرائیل پر عالمی قوانین کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے امیرِ قطر کہا کہ بین الاقوامی اصول و قوانین سبھی ممالک کے لیے یکساں ہونے چاہئیں، ورنہ عالمی امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا کان کنوں کی فلاح و بہبود کیلئے مائنز ویلفیئر بورڈ کے قیام کا فیصلہ
  • پشاور،سی بی اے کا ملازم صدر روڈ پر ڈینگی سے بچائو کا اسپرے کررہا ہے
  • لبنانی وزیراعظم کی فوج کو حزب اللہ کیخلاف استعمال کرنے کے امریکی موقف کی مذمت
  • مذاکرات کی آڑ میں اپنے مخالفین کو ختم کرنے کی منصوبہ بندی کرتا ہے،  امیر قطر
  • اسرائیل کی پالیسی مذاکرات پر بلاکر اپنے مخالفین کو قتل کرنا ہے؛ امیرِ قطر
  • غزہ انسانیت کا مدفن بن چکا،بین الاقوامی برادری فیصلہ کن اقدام کرے، اسحٰق ڈار
  • اسرائیل کی پالیسی مذاکرات پر بلا کر اپنے مخالفین کو قتل کرنا ہے، شیخ تمیم بن حمد الثانی
  • بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کررہا ہے!
  • نتخابات فروری میں، آزادانہ اور شفاف ہوں گے، ڈاکٹر محمد یونس
  • انسانیت کی فلاح و نجات اسوہ نبی ؐپر عمل میں ہے، ڈاکٹرواسع شاکر