سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں کی کال پر بلوچستان میں کاروبارِ زندگی معطل
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
گزشتہ ہفتے کوئٹہ کے شاہوانی اسٹیڈیم میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیرِ اہتمام جلسے کے اختتام پر ہونے والے خودکش دھماکے کیخلاف بلوچستان بھر میں شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا، جہاں تمام سیاسی جماعتوں نے مشترکہ طور پر آج پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر شہر مستونگ، قلات، خضدار، نوشکی، تربت، پشین، زیارت، ژوب، شیرانی، قلعہ سیف اللہ سمیت دوسرے اضلاع میں آج کاروباری مراکز، مارکیٹیں، دکانیں اور ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکا، اختر مینگل بال بال بچے
ہڑتال کی حمایت مختلف تاجر تنظیموں، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے کی گئی۔
شہری علاقوں میں ٹریفک معمول سے کم ہے جبکہ معمولاتِ زندگی متاثر ہیں، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پولیس کی جانب سے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں: شاہوانی اسٹیڈیم دھماکہ: 8 ستمبر کو پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اصغر خان اچکزئی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شاہوانی اسٹیڈیم واقعے کے خلاف عوام نے آل پارٹیز کی کال پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ احتجاج کے دوران سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں کی گئیں، جن میں رحیم زیارتوال، قہار ودان، ملک نصیر شاہوانی اور ثنا اللہ کاکڑ سمیت دیگر قائدین شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: ’ 4 فٹ کے فاصلے پر موت کھڑی تھی‘، سریاب روڈ دھماکے میں بچ جانے والوں پر کیا گزری؟
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام نے ثابت کیا ہے کہ وہ حقیقی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، شہدا کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کے کارکن پُرامن احتجاج کررہے تھے، سیاسی جماعتیں کسی بھی صورت تشدد کا راستہ اختیار نہیں کریں گی۔
مزید پڑھیں: نواز شریف بلوچستان آکر کیا کریں گے، ان کے ہاتھ میں ہے کیا؟ سردار اختر مینگل
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شاہوانی اسٹیڈیم کے باہر خودکش دھماکے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 38 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر سیاسی و سماجی حلقوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل پارٹیز اصغر خان اچکزئی بلوچستان بلوچستان نیشنل پارٹی پرامن احتجاج پریس کانفرنس پہیہ جام خودکش دھماکے ساجد ترین ایڈووکیٹ شاہوانی اسٹیڈیم شٹر ڈاؤن ہڑتال عوامی نیشنل پارٹی قلعہ سیف اللہ کاروبار زندگی کوئٹہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آل پارٹیز اصغر خان اچکزئی بلوچستان بلوچستان نیشنل پارٹی پریس کانفرنس پہیہ جام خودکش دھماکے ساجد ترین ایڈووکیٹ شاہوانی اسٹیڈیم شٹر ڈاؤن ہڑتال عوامی نیشنل پارٹی قلعہ سیف اللہ کاروبار زندگی کوئٹہ شاہوانی اسٹیڈیم سیاسی جماعتوں نیشنل پارٹی
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔