2025-09-18@17:37:46 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«شاہوانی اسٹیڈیم»:
کوئٹہ: شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا جس کے بعد دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چند روز قبل بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر شاہوانی اسٹیڈیم میں بی این پی کا جلسہ ہورہا تھا، اسٹیڈیم کے باہر خودکش حملہ ہوا جس کے سبب 17 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے تھے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق آج دھماکے کا ایک اور زخمی دوران علاج دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی۔ واضح رہے کہ یہ دھماکا منگل کو اس وقت ہوا تھا جب بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمود...
گزشتہ ہفتے کوئٹہ کے شاہوانی اسٹیڈیم میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیرِ اہتمام جلسے کے اختتام پر ہونے والے خودکش دھماکے کیخلاف بلوچستان بھر میں شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا، جہاں تمام سیاسی جماعتوں نے مشترکہ طور پر آج پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر شہر مستونگ، قلات، خضدار، نوشکی، تربت، پشین، زیارت، ژوب، شیرانی، قلعہ سیف اللہ سمیت دوسرے اضلاع میں آج کاروباری مراکز، مارکیٹیں، دکانیں اور ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکا، اختر مینگل بال بال بچے ہڑتال کی حمایت مختلف تاجر تنظیموں، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے کی گئی۔ شہری علاقوں میں ٹریفک...
شاہوانی اسٹیڈیم میں ہونے والے خودکش دھماکے کے خلاف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی سمیت مختلف جماعتوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے 8 ستمبر کو بلوچستان بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ سربراہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا کہ قرآن کہتا ہے کہ ایک بے گناہ کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، مگر ہمیں سمجھ نہیں آ رہا کہ ہم نے کیا جرم کیا ہے؟ ہم نے جلسے میں ایسا کیا کہا تھا کہ ہمیں اس سانحے کا سامنا کرنا پڑا؟ انہوں نے کہا کہ 75 سال گزر گئے لیکن آج بھی عوام غلامی کا طوق اٹھائے ہوئے ہیں۔ ہم آقا و غلام کا رشتہ...

دہشتگرد ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے: وزیراعلیٰ بلوچستان کی شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر بزدلی کا مظاہرہ کررہے ہیں، لیکن وہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بات سول اسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر اور سی ایم ایچ کے دورے کے موقع پر کہی، جہاں انہوں نے شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکا، اختر مینگل بال بال بچے اس موقع پر محکمہ صحت کے حکام نے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے زخمیوں...
کوئٹہ میں شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب دھماکا، 5 افراد جاں بحق اور 29 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے اختتام پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 5 جاں بحق اور 29 شہری زخمی ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت میں سریاب روڈ پر واقع شاہوانی اسٹیڈیم میں بی این پی کے جلسے کے اختتام پر جلسہ گاہ کے قریب دھماکا ہوا۔دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی نفری جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے ترجمان ساجد ترین نے کہا کہ دھماکے میں ہمارے 13 کارکن شہید ہوئے، جیسے ہی اختر...
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے اختتام پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 5 جاں بحق جبکہ 29 شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا شاہوانی اسٹیڈیم روڈ پر جلسہ گاہ کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں متعدد شہری جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بی این پی سے سربراہ اختر مینگل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم وہ محفوظ رہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی نفری جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے ترجمان ساجد ترین نے کہا کہ دھماکے میں ہمارے 13 کارکن شہید ہوئے، جیسے...
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شاہوانی اسٹیڈیم کے باہر خودکش دھماکا دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد کے زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ دھماکا بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی گاڑی کے قریب ہوا۔ دھماکا اس وقت ہوا جب سردار اختر مینگل شاہوانی اسٹیڈیم سے باہر نکل رہے تھے تاہم دھماکے میں سردار اختر مینگل محفوظ رہے، دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جہاں دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے 4 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، زخمیوں کو سول اور بی ایم سی منتقل کیا جا...