امیر مقام کی رانا ثناء اللہ خان کو سینیٹ کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
—وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر، انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان کو سینیٹ کے انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ خان کا سینیٹ کے لیے انتخاب ان کی سیاسی بصیرت، عزم اور پارٹی قیادت کے ان پر اعتماد کا مظہر ہے۔
Post Views: 5.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.