وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ صحافیوں کو پریس کانفرنس کے دوران شورشرابا نہ کرنے ہدایت کررہی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پریس کانفرنس سے قبل انہوں نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہیں پریس کانفرنس کے دوران ‘جذباتی’ نہ ہونے کا کہا۔

یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی: صحافی طیب بلوچ پر حملہ، علیمہ خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

انہوں نے کہا کہ میں تو برداشت کرلیتی ہوں لیکن یہ وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس ہے، میری درخواست ہے کہ یہ پریس کانفرنس پہلی ہونی چاہیے آخری نہیں۔

انہوں نے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ میری عزت آپ کے ہاتھ میں ہے، میں نے ہمیشہ بڑی بہنوں کی طرح برداشت کیا ہے اور کسی کی شکایت نہیں کی لیکن آج اگر کسی نے پریس کانفرنس میں شور شرابا اور بدتمیزی کی تومیری شکایت کا مطلب کسی کی نوکری خراب ہونا ہے جو میں نہیں چاہوں گی۔

میں تو برداشت کر لیتی ہوں لیکن آج وزیر اعلیٰ کی پریس کانفرنس ہے اگر کسی نے شور شرابہ کیا تو میں ناراض ہو جاؤں گی اور میری شکایت کا مطلب نوکری خراب ہونا ہے، وزیر اطلاعات پنجاب کی صحافیوں کو نوکری سے نکلوانے کی دھمکیاں pic.

twitter.com/CN51sWXgnH

— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) September 8, 2025

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی طیب بلوچ اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

واقعے کے بعد صحافی سے ہاتھاپائی کا مقدمہ تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی میں درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں علیمہ خان، نعیم حیدر پنجوتھہ اور دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

صحافی وزیراطلاعات وزیراعلٰی پنجاب

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: صحافی وزیراطلاعات پریس کانفرنس

پڑھیں:

دنیا میں صحافی قتل کے 10 میں سے 9 واقعات غیر حل شدہ ہیں: انتونیو گوتریس

نیویارک (ویب ڈیسک )اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ آج کے دن ہم صحافیوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں، دنیا بھر میں صحافیوں کے قتل کے 10 میں سے تقریباً 9 واقعات غیر حل شدہ ہیں۔

اپنے بیان میں انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ غزہ کسی بھی تنازع میں صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک جگہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر آزاد اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں، سزا نہ ملنا صرف متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ناانصافی نہیں بلکہ صحافتی آزادی پر حملہ ہے۔

یو این کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سزا نہ ملنا مزید تشدد کو بڑھاتا ہے اور جمہوریت کے لیے خطرہ ہے، تمام حکومتوں کو ہر کیس کی تحقیقات کرنی چاہئیں، ہر مجرم کو کٹہرے میں لانا چاہیے۔

انتونیو گوتیرس نے کہا کہ تمام حکومتوں کو یقینی بنانا چاہیے کہ صحافی ہر جگہ اپنے فرائض آزادانہ طور پر انجام دے سکیں۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ جب صحافیوں کو خاموش کیا جاتا ہے تو ہم سب اپنی آواز کھو دیتے ہیں، آئیں ہم سب مل کر ایک ساتھ کھڑے ہو کر صحافتی آزادی کا دفاع کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمن پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • غزہ صحافیوں کے لیے خطرناک ترین خطہ ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • دنیا میں صحافی قتل کے 10 میں سے 9 واقعات غیر حل شدہ ہیں: انتونیو گوتریس
  • پنجاب حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ کا پیغام
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اہم پیغام
  • امریکہ ،وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر پابندیاں عائد
  • نوکری سے نکالنے پر ملازم نے بریانی سینٹر کے مالک پر فائرنگ کردی
  • اسرائیلی وزیر کی ہاتھ بندھے، اوندھے منہ لیٹے فلسطینی قیدیوں کو قتل کی دھمکی؛ ویڈیو وائرل
  • وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
  • وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کردیں