سرکاری گاڑی جلانے کا کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور سمیت دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات سے متعلق ایک اور مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری کردیا گیا، تاہم پارٹی کی کئی اہم رہنماؤں کو قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مزید 2 مقدمات سے بری، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10،10 برس قید کی سزا
فیصلے کے مطابق جناح ہاؤس کے قریب سرکاری گاڑی جلانے کے کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی، جب کہ خدیجہ شاہ کو 5 سال قید کی سزا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمات میں فوجی عدالت سے سزا پانے والے 25 مجرموں کا مستقبل کیا ہوگا؟
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے یہ فیصلہ سنایا جو پہلے محفوظ کیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر عدالت نے 39 ملزمان کے خلاف فیصلہ سنایا، جن میں سے 18 کو قید کی سزائیں سنائی گئیں جبکہ روبینہ جمیل سمیت 21 افراد کو مقدمے سے بری کردیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
9مئی کیسز we news پی ٹی آئی سرکاری گاڑی سزائیں شاہ محمود قریشی قید.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 9مئی کیسز پی ٹی ا ئی سرکاری گاڑی شاہ محمود قریشی شاہ محمود قریشی قید کی سزا
پڑھیں:
سعودی عرب؛ اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
سعودی عرب کے شہر جازان میں ہونے والے ایک خوفناک حادثے نے شہریوں بالخصوص طلبا کو غم زدہ کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ایک مصروف شاہراہ پر پیش آیا جب 4 خواتین اساتذہ کو اسکول لے جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
یہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ گاڑی کے پرخچے اُڑ گئے اور اس میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ چاروں میتوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔
سعودی وزارت تعلیم نے اس سانحہ کو اساتذہ برادری کے لیے ایک دل دہلا دینے والا نقصان قرار دیتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
خواتین اساتذہ کی نماز جنازہ میں طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔