شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کا جیل سے خط WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز


اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ نے کوٹ لکھپت جیل سے لکھے اپنے مشترکہ خط میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے پیغام دیا ہے کہ اس وقت تمام کام چھوڑ کر سیلاب زدگان کی مدد کی جائے۔

کوٹ لکھپت جیل سے جاری خط میں کہا گیا کہ ملک بدترین معاشی بحران کا شکار ہے، حالیہ سیلاب نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں زندگی کو برباد کر دیا ہے، خیبر پختونخوا میں بمشکل حالات پر قابو پایا گیا ہے اور بحالی کا کام جاری ہے۔

خط کے متن کے مطابق پنجاب کے 25 اضلاع سیلاب سے بری طرح متاثر ہیں، بھارت اب بھی جارحیت کی بدترین صورت پیدا کر رہا ہے، بھارت کی نیت جانتے ہوئے بھی وفاقی سطح پر کوئی سد باب نہ کرنا جیتی جنگ ہارنے کے مترادف ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ آج کے دن تک 25 سے 30 لاکھ آبادی بری طرح متاثر ہوئی ہے،
ماہرین کے اندازے کے مطابق اگلے دو روز میں یہ تعداد دگنی ہونے کا اندیشہ ہے، متاثرہ آبادی کے مقابلے میں صرف 60 یا 70 ہزار لوگوں کو محفوظ مقام تک منتقل کیا گیا۔

خط میں کہا گیا کہ انسانی جانوں کو روز بروز نقصان ہو رہا ہے اور مال مویشی بری طرح سیلاب کی نظر ہو گئے، گندم، چاول، مکئی، الو، کپاس اور سبزیوں کی فصلیں تباہ و برباد ہوگئیں، مارکیٹ میں گندم کی بوری دگنی قیمت پر بک رہی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ یہ ساری باتیں پنجاب حکومت کی بدترین کارکردگی ہے، بانی پی ٹی آئی نے جیل سے پیغام دیا ہے کہ اس وقت تمام کام چھوڑ کر سیلاب زدگان کی مدد کی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور ترکیہ کا تجارت، توانائی، آئی ٹی اور صحت کے شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کا عزم پاکستان اور ترکیہ کا تجارت، توانائی، آئی ٹی اور صحت کے شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کا عزم پاکستان اور قازقستان کا تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم رانا ثناء اللہ بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہوں گے، عظمیٰ بخاری پاکستان نے تاریخ کا بڑا بھیانک تجربہ جھیلا، ترقی کی راہیں ہموار کر رہے ہیں: احسن اقبال پاکستان اور ایران کے درمیان فضائی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا عمران خان کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت 13 ستمبر تک ملتوی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی جیل سے

پڑھیں:

ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک: ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پی ڈی ایم اے کو پنجاب کے تمام اضلاع سے زلزلے سے متعلق ابتدائی رپورٹ موصول ہوئی، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کا مرکز ویسٹ ملتان 126 کلو میٹر اور گہرائی 55 کلومیٹر تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔ پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز 24/7 الرٹ ہیں۔

زلزلے سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کی 17سالہ حکمرانی، اہل کراچی بدترین اذیت کا شکار ہیں،حافظ نعیم الرحمن
  • عوام کی صحت کیساتھ کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی، شفقت محمود
  • سینئر اداکار محمد احمد بھائی کے انتقال کے لمحے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے
  • بدترین سیلاب، بروقت انخلا سے 25 لاکھ انسانی زندگیوں کو محفوظ بنایا گیا
  • پی ٹی آئی کے سینئر رہنما قاضی انور کی پارٹی قیادت پر تنقید
  • ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • اسرائیلی حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر انسانی حقوق کونسل کا اجلاس آج طلب
  • سندھ امن مارچ نواب شاہ پہنچ گیا، راشد محمود سومرو کا حکومت، ڈاکوؤں اور کرپشن پر کڑی تنقید
  • عرب اسلامی سربراہ اجلاس: وزیراعظم کی سعودی ولی عہد ، ترک صدر سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
  • ’اگر پہلگام کا مسئلہ ہے تو جنگ لڑیں‘، راشد لطیف بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر برس پڑے