کوئٹہ : اختر مینگل کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شاہوانی اسٹیڈیم کے باہر خودکش دھماکا دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد کے زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
دھماکا بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی گاڑی کے قریب ہوا۔ دھماکا اس وقت ہوا جب سردار اختر مینگل شاہوانی اسٹیڈیم سے باہر نکل رہے تھے تاہم دھماکے میں سردار اختر مینگل محفوظ رہے،
دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جہاں دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے 4 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، زخمیوں کو سول اور بی ایم سی منتقل کیا جا رہا ہے، متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ موقع پر امدادی آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق حکومت نے شاہوانی اسٹیڈیم میں دھماکے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان نے واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دے دیا اور کہا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور اداروں سے تعاون کریں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اختر مینگل
پڑھیں:
کراچی میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، 6 افراد زخمی
شہر قائد کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں 6 افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کیلیے سول برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد ریسکیو حکام اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور جگہ کا معائنہ کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دکاندار اور گاہک شامل ہیں۔