صوبہ بلوچستان کے شہر تربت کے قریب سرحدی علاقے میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سرحدی علاقے مند شند میں گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا گیا.جس کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔دہشتگردوں نے ضلع کیچ کی تحصیل دشت اور مند کے درمیانی علاقے شند میں گاڑی کو دیسی ساختہ بم ( آئی ای ڈی) سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔یہ حملہ بلوچستان میں جاری دہشت گردی کی لہر کا تسلسل ہے.

جس میں دشمن عناصر دہشتگردی کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: میں گاڑی

پڑھیں:

کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے علی احمد گوٹھ افغان ایریا میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 20 سالہ جاوید کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

جبکہ پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ شائستہ نامی خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ 

پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، 3 افراد جاں بحق
  • بلوچستان میں پولیس اور لیویز تھانوں پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 اہلکار شہید
  • بلوچستان: شیرانی کے پولیس اور لیویز تھانوں پر حملے
  • کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
  • کراچی، پوش علاقے کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے مرد و خاتون کی لاشیں برآمد
  • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ؛ 5 جوان شہید‘ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
  • بلوچستان: دشت مند میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید
  • کیچ، گاڑی پر دھماکہ، فوجی افسر سمیت 5 اہلکار جانبحق