data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ابو ظبی: ٹی20 ایشیاء کپ کے 11ویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 170رنز کا ہدف دے دیا۔

ابوظبی میں گروپ بی کا سب سے اہم مقابلہ آج افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے لیے ’’مارو یا مرجاؤ‘‘ جیسی صورتحال ہے۔زید کرکٹ اسٹیڈیم میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 169 رنز اسکور کیے۔

افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے۔19ویں اوور کے اختتام پر افغانستان کا اسکور 137 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ تھا، لیکن آخری اوور میں نبی نے دُنتھ ویلا لاگے کو نشانہ بناتے ہوئے پانچ 5 چھکے لگائے، یوں ٹیم کا اسکور 169 تک پہنچا دیا، افغانستان کی اننگز کےآخری اوور میں 32 رنز بنے۔

راشد خان اور ابراہیم زادران نے 24، 24 رنز اسکور کیے، جبکہ سری لنکن بولر نوان تُشارا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی