پاکستان نے ہمارے جنگی طیارے مار گرائے تھے: بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت کے دفاعی اتاشی نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے جنگی طیارے مار گرائے تھے۔
نجی نیوز چینل کے مطابق بھارت کے دفاعی اتاشی کیپٹن شیو کمار نے انڈونیشیا میں سیمینار میں پریزنٹیشن میں کہا اس بات سے اتفاق کرتا ہوں ہم نے کچھ طیارے کھوئے ہیں، تعداد بتانے سے گریز مگر طیارے گرانے کی نئی وجہ بتا دی۔
انڈونیشیا میں تعینات انڈین ڈیفنس اتاشی بحریہ کے کیپٹن شیو کمار نے کہا کہ سیاسی قیادت نے ایئر فورس کو پاکستانی فوجی تنصیبات اور فضائی دفاعی نظام پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دی تھی، انہوں نے مزید کہا کہ ایئر فورس کو سیاسی قیادت کے احکامات کے باعث پاکستان کے ہاتھوں نقصان ہوا۔
یاد رہے کہ بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ قوم کو سچ بتایا جائے، اگر بھارت جیسے حساس دفاعی معاملے میں سچ چھپایا گیا تو یہ نہ صرف شفافیت کے خلاف ہے بلکہ قومی سلامتی پر بھی سوالات اٹھاتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ انکشاف ایسے وقت میں آیا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بدستور موجود ہے اور دونوں ممالک کے درمیان معمولی جھڑپ بھی کسی بڑے تنازع میں بدل سکتی ہے۔
ادھر انڈونیشیا میں بھارتی سفارتخانے نے دفاعی اتاشی کی جانب سے سیمینار میں پیش کی گئی پریزنٹیشن سے متعلق میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کیپٹن شیو کمار کے طیارے گرائے جانے سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
بھارتی دفاعی اتاشی کا بیان سامنے آنے پر کانگریس نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے قوم کو گمراہ کیا اور یہ بتانے میں ناکام رہی کہ آپریشن سندور میں بھارت کے کتنے لڑاکا طیارے تباہ ہوئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دفاعی اتاشی بھارت کے کہا کہ
پڑھیں:
ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی اطلاعات
سوشل میڈیا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نامعلوم طیارہ زمین پر گر رہا ہے جس میں آگ لگی ہوئی ہے۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ایئر ڈیفنس نے دشمن کا طیارہ مار گرایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی ابتدائی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، سوشل میڈیا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نامعلوم طیارہ زمین پر گر رہا ہے جس میں آگ لگی ہوئی ہے۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ایئر ڈیفنس نے دشمن کا طیارہ مار گرایا ہے تاہم ابھی تک باقاعدہ تصدیق نہیں ہوئی۔ دوسری طرف ایران نے صوبہ کرمان میں امریکی ٹاماہاک کروز میزائل کو بھی مار گرایا ہے۔