بھارت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے، وہ پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتا، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
بھارت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے، وہ پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتا، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے بھارت سے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتا، پاکستان بھارت کو 24 کروڑ عوام کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دے سکتا، بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کرسکتا،فلسطینیوں کے ساتھ انصاف کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہوسکتا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے کہا کہ آئی ایس ایس آئی پاکستان کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے، تعلیمی شعبے میں آئی ایس ایس آئی اہم کردار ادا کررہا ہے، پالیسی سازی اور سفارت کاری میں آئی ایس ایس آئی کا کلیدی کردار ہے۔
انہوں نے کہاکہ دنیا اس وقت تبدیلی کا عمل سے گزر رہی ہے، پاکستان عالمی برادری کا ایک ذمہ دار رکن ہے، پاکستانی اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے، بھارت پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں پاکستان پر جارحیت مسلط کی، ہم نے بھارتی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کرسکتا، پاکستان بھارت کو 24 کروڑ عوام کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دے سکتا۔
انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکاسلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتےہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، پاکستان پرامن بقائےباہمی کے اصول پر عمل پیرا ہے، مسئلہ کشمیرکاسلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتےہیں۔
نائب وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کومشرق وسطیٰ کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش ہے، پاکستان ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، ہم ایران کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
وزیرخارجہ نے کہاکہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کےمذموم منصوبے پر عمل پیرا ہے، نہتےفلسطینیوں کےخلاف اسرائیلی بربریت کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، عالمی برادری غزہ میں اسرائیلی مظالم کاسلسلہ بندکرانےکےلیےکرداراداکرے، فلسطینیوں کے ساتھ انصاف کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہوسکتا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرزوہرن مامدانی جیسے رہنما امریکی معاشرے میں اتحاد کی علامت ہیں:محمد عارف زوہرن مامدانی جیسے رہنما امریکی معاشرے میں اتحاد کی علامت ہیں:محمد عارف دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے دوست پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں،، ترک صدر چین نے پاکستان کو دیئے گئے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضے کی مدت میں توسیع کر دی پاک فضائیہ کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی طیارے تباہ ہوئے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن میں 20بچوں کی موت کیسے ہوئی؟ انکوائری مکمل پاکستان سے مفرور 2ملزمان اسپین میں گرفتار، دفتر خارجہ کی تصدیقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نہیں کرسکتا پاکستان پر
پڑھیں:
بھارت میں گرل فرینڈ نے جنسی ہراسانی پر سابق دوست کی زبان چبا ڈالی
بھارت کے شہر کانپور میں تنہائی میں زبردستی کرنے کی کوشش پر گرل فرینڈ نے محبت کے دعویدار شادی شدہ مرد کی زبان کاٹ لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ حیران کن واقعہ ریاست اتر پردیش کے علاقے کانپور ضلع میں پیش آیا جس میں 35 سالہ شادی شدہ شخص نے خود اپنی شامت کو دعوت دی تھی۔
شادی شدہ شخص کا نام چمپی تھا اور وہ اپنی گرل فرینڈ کو بھلا پھسلا کو تالاب کے کنارے لایا تھا۔ جس کی شادی والدین نے طے کردی تھی اور اب وہ ملنا نہیں چاہتی تھی۔
پولیس کے بقول چمپی نے اپنی گرل فرینڈ پر آخری ملاقات کے لیے زور ڈالا اور منت سماجت کرکے سنسان علاقے میں لے گیا۔
علاقہ مکینوں نے پولیس کو بتایا کہ چیخنے چلانے کی آوازیں سن کر تالاب کے قریب پہنچے تو چمپی کے منہ سے خون بہہ رہا تھا اور لڑکی نیم عریاں کھڑی تھی۔
پولیس کو دیئے گئے بیان میں لڑکی نے بتایا کہ میری شادی طے کردی گئی تھی اور میں اب اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتی تھی۔
لڑکی جس کا نام صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے،پولیس کو مزید بتایا کہ اس شخص نے میرے منع کرنے کے باجود زبردستی کرنا چاہا۔
پولیس کے بقول لڑکی نے اُس شخص کے شکنجے سے بچنے کے لیے اسی زبان کو اپنے دانتوں سے کاٹ لیا اور خود کو آزاد کرایا۔
انویسٹی گیشن آفیسر نے میڈیا کو بتایا کہ لڑکی کی شکایت اور علاقہ مکینوں کی گواہی پر چمپی کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔