وزارتِ پاور ڈویژن نے بجلی کے صارفین کو براہِ راست نظام کا حصہ بنانے اور بلنگ کے عمل میں شفافیت کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام  اٹھاتے ہوئے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرا دی۔

رپورٹ کے مطابق عوام دوست اسمارٹ ایپ کا باقاعدہ افتتاح آج وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کیا۔

یہ اسماورٹ ایپ بجلی صارفین کو مقررہ تاریخ پر اپنے میٹر کی تصویر لے کر ایپ پر اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے، جس کی بنیاد پر ان کا ماہانہ بل جاری کیا جائے گا۔

اس نظام کا مقصد اوور بلنگ، ریڈنگ کی غلطیوں اور ریڈنگ میں تاخیر جیسے دیرینہ مسائل کا مؤثر حل فراہم کرنا ہے۔

 یہ صرف ایک ٹیکنالوجی فیچر نہیں بلکہ گورننس میں ایک ٹھوس اصلاح ہے، جو صارفین کو حقیقی معنوں میں بااختیار بناتی ہے۔

اس نظام سے صارفین نہ صرف اپنے بل پر نظر رکھ سکیں گے بلکہ اب وہ ریڈنگ کے عمل کے نگہبان بھی ہوں گے۔

ایپ میں شامل نمایاں فیچرز

اگر صارف مقررہ دن پر ریڈنگ فراہم کر دے تو اس دن کے بعد  لی گئی میٹر ریڈر کی ریڈنگ کو ترجیح نہیں دی جائے گی اور صرف صارف کی فراہم کردہ ریڈنگ ہی فیڈ کی جائے گی۔

یہ نظام خاص طور پر اُن صارفین کے لیے فائدہ مند ہے جو حکومتی سبسڈی کے مستحق ہیں۔

200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا بل تقریباً 2,330 روپے ہوتا ہے لیکن صرف ایک یونٹ کے اضافے پر سبسڈی ختم ہونے کے باعث بل 8,104 روپے تک جا پہنچتا ہے۔

اس ایپ کے ذریعے یہ یقینی بنایا جا سکے گا کہ مستحقین بروقت ریڈنگ فراہم کر کے اپنی سبسڈی سے مستفید رہیں۔

"اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ” جیسے فیچرز بجلی کے نظام میں نہ صرف شفافیت پیدا کریں گے بلکہ صارفین کو اس حد تک بااختیار بنائیں گے کہ وہ خود اپنی بلنگ کی نگرانی کر سکیں۔ اس سے اوور بلنگ، غیر ضروری مداخلت اور شکایات میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی قیادت میں سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم اور اس پر کام کرنے والی پوری ٹیم کی کاوشوں سے اس جدید اور انقلابی حل کو عملی جامہ پہنایا گیا۔

 

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان صارفین کو فراہم کر

پڑھیں:

اینڈرائیڈ اسمارٹ فون کی سست رفتاری کی بڑی وجہ سامنے آ گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اگر آپ کا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون پہلے جیسی رفتار سے کام نہیں کر رہا اور معمولی ٹاسک بھی سست روی کا شکار ہیں، تو آپ اکیلے نہیں۔ ماہرین کے مطابق اسمارٹ فون صارفین روزانہ سیکڑوں بار اپنی ڈیوائس استعمال کرتے ہیں، اور جب فون کا ردِعمل سست ہو جائے تو جھنجھلاہٹ لازمی ہوتی ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ فون کی کارکردگی میں کمی کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں، مگر سب سے عام مسئلہ فون میں جمع ہونے والی عارضی فائلز (Cache) کو بروقت صاف نہ کرنا ہے۔ اگر کوئی اسمارٹ فون مہینوں یا برسوں تک استعمال ہوتا رہے تو اس میں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں کیش فائلز جمع ہو جاتی ہیں، جو اسٹوریج کو بھرنے کے ساتھ ساتھ ڈیوائس کی مجموعی کارکردگی کو بھی متاثر کرتی ہیں۔

یہ فائلز دراصل ایپس کو بہتر طریقے سے چلانے کے لیے بنتی ہیں، اور مختصر مدت کے لیے فائدہ مند بھی ہوتی ہیں، مگر جب ان کا حجم بہت زیادہ ہو جائے تو ایپس سست، لیگی اور بعض اوقات کریش ہونے لگتی ہیں۔ دوسری جانب اسٹوریج بھرنے سے یوزر انٹرفیس کی رفتار بھی نمایاں حد تک کم ہو جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر فون کی رفتار پہلے کے مقابلے میں کم محسوس ہو رہی ہے تو اس کی سب سے ممکنہ وجہ یہی ہو سکتی ہے۔ اس مسئلے سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ صارفین اپنی ڈیوائس کی اسٹوریج کو مستقل بنیادوں پر مانیٹر کریں اور ایپس کی کیش فائلز کو وقتاً فوقتاً صاف کرتے رہیں۔

سمارٹ فون کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کیش فائلز صاف کرنا ایک سادہ مگر مؤثر عمل ہے۔ اس کے لیے سب سے پہلے فون کی سیٹنگز میں جائیں، وہاں سے ایپس کا سیکشن کھولیں اور مطلوبہ ایپ منتخب کریں۔ ایپ کی تفصیلات میں موجود اسٹوریج کے اختیار پر کلک کریں، جہاں آپ کو کلئیر کیش کا آپشن ملے گا۔ اس پر ٹیپ کرتے ہی غیر ضروری عارضی فائلز حذف ہوجاتی ہیں، جس سے ایپ کی رفتار اور مجموعی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق جن ایپس میں کیش فائلز سب سے زیادہ جمع ہوتی ہیں، ان میں خصوصاً گوگل کروم، مائیکروسافٹ ایج، یوٹیوب اور ٹک ٹاک شامل ہیں۔ ان ایپس کے باقاعدہ استعمال کے باعث کیش ڈیٹا تیزی سے بڑھتا ہے، اس لیے انہیں وقتاً فوقتاً صاف کرنا فائدہ مند رہتا ہے۔

ماہرین نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ کیش ڈیلیٹ کرنے سے ایپس کا لاگ ان اسٹیٹس، سیٹنگز یا محفوظ ڈیٹا متاثر نہیں ہوتا، لہٰذا صارفین بلا جھجھک یہ عمل مکمل کر سکتے ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • کیا نظام بدل گیا ہے؟
  • کراچی کو جان بوجھ کر تباہی کے راستے پر دھکیلا جا رہا ہے، ایڈووکیٹ حسنین علی
  • فیفا اور امریکا کا مشترکہ اقدام، ٹکٹ ہولڈرز کے لیے فیفا پاس متعارف
  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: رقم کی ادائیگی کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا  
  • کوئٹہ، حکومت کیجانب سے سڑکیں بند، ٹریفک کا نظام درہم برہم
  • اینڈرائیڈ اسمارٹ فون کی سست رفتاری کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
  • وفاقی حکومت کا پری پیڈ میٹرنگ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ
  • ای کامرس کے فروغ کیلیے ورک فورس روڈ میپ کی ضرورت ہے،ماہرین
  • میٹا کی نئی سہولت، صارفین واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیسبک پر ایک ہی یوزرنیم استعمال کرسکیں گے
  • مسجد میں ڈرامے کی شوٹنگ پر دیپک پروانی نے اپنا تجربہ بیان کردیا