اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
نوٹیفکیشن کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے گیس کے فکسڈ چارجز 400 سے بڑھا کر 600 روپے جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکسڈ چارجز ایک ہزار سے بڑھا کر 1500 روپے کردیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2025ء سے ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے گیس کے فکسڈ چارجز 400 سے بڑھا کر 600 روپے جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکسڈ چارجز ایک ہزار سے بڑھا کر 1500 روپے کردیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ گیس کھپت 15 مکعب میٹر سے زائد ہونے کی صورت میں فکسڈ چارجز ایک ہزار روپے اضافے سے 3 ہزار روپے کر دیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق روٹی تندور، کمرشل، جنرل انڈسٹری، سی این جی سیکٹر، سیمنٹ اور کھاد کے شعبے کے لیے گیس کی قیمتیں تبدیل نہیں کی گئیں۔
اوگرا ترجمان نے بتایا کہ بلک صارفین، پاور سیکٹر اور انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں جبکہ گیس کے گھریلو صارفین کے فکسڈ چارجز میں اضافہ ہو گا۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاور پلانٹس کے لیے گیس 16.
بجلی کارخانوں کے لیے گیس کی قیمت 175 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کے بعد 1225 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ جنرل اندسٹری کے لیے گیس کی قیمت 150 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کے بعد 2300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیے گیس قیمت 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: روپے فی ایم ایم بی ٹی یو نوٹیفکیشن کے مطابق کے لیے گیس کی فکسڈ چارجز سے بڑھا کر کی گئی ہے
پڑھیں:
تاریخی اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں تاریخی اضافے کے بعد اب کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، سونے کی قیمت میں آج 7000 کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 7000 روپے کمی کے بعد 423,662 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 6002 روپے کمی کے بعد363,221 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 332,964 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 70 ڈالر کمی کے بعد 4013 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا