data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251118-08-22

ٹھٹھ ( جسارت نیوز) جماعت اسلامی سندھ کے امیرکاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی میں وکلا پرحملے حالات خراب اورسندھ میں خانہ جنگی کی صورتحال پیداکرنے کی سازش ہے۔27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے وکلا سیاسی جماعتوں اورسول سوسائٹی کے نمائندوں پرجھوٹے مقدمات قابل مذمت ہیں۔سندھ کے عوام سندھ کی وحدت وسائل اورخودمختاری کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹھٹھہ کے ضلعی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔صوبائی نائب قیم الطا ف احمد ملاح ،امیرضلع ایڈووکیٹ عبدالمجید سموں،عبداللہ آدم گندرو ودیگر ذمے داران بھی اس موقع پرموجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ فارم 47کے ذریعے قوم پر مسلط کی گئی حکومت کی جانب سے 10 ماہ میں 9 کھرب کے سودی قرضے لے کر بھی مہنگائی کا جن بے قابو ہے۔16دن میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں 11روپے اضافہ کیا گیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ 2025کے دوارن سرکاری قرضے میں9.

3 کھرب روپے کا اضافہ ہوا۔ اتنا قرض لینے کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا۔زرعی ملک میں چینی جیسا زہر بھی 229 روپے کلو پر پہنچ گیا۔آٹا، چاول، دالیں، گھی، تیل عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔78سال میں ملک کو آٹا چینی مافیا سے نجات نہیں مل سکی ہے۔ملک میں چینی کی قیمت 229 روپے کلو پر پہنچ جانا شہبازحکومت کی بدترین ناکامی اورذاتی کاروبار میں اضافہ کامیابی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اجتماع عام کے سلسلے میں ضلع ٹھٹھہ کے ذمے داران سے خطاب ‘ دوسری جانب ضلعی رہنما انہیں اجتماع عام فنڈ کا چیک پیش کررہے ہیں

سیف اللہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کوئٹہ میں ایک کلو چینی 230 روپے کی ہوگئی

کوئٹہ میں فی کلو چینی کی قیمت 230 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی، لاہور اور پشاور میں کہیں 190 اور کہیں 200 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

وفاقی حکومت نے شوگر سیکٹر کو مکمل ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، خصوصی کمیٹی کی تیار سفارشات وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔

وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ رانا تنویر کا کہنا ہے کہ مارکیٹ فورس فیصلہ کرے گی کہ چینی درآمد کرنی ہے یا برآمد۔

ادھر پنجاب میں 41 میں سے 27 ملوں نے کرشنگ شروع کردی، وہ 14 شوگر ملیں جنہوں نے اب تک کرشنگ شروع نہیں کی ان کے خلاف ایکشن پلان تیار کرلیا گیا، مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

کین کمشنر کے مطابق جو مل کرشنگ شروع نہیں کرتی اس پر 10 لاکھ روپے یومیہ جرمانہ عائد ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ: چینی 230 روپے کلو، کیا چینی کی غیر قانونی اسمگلنگ جاری ہے
  • چینی کی قیمتوں میں اضافہ: کس شوگر مل کے پاس کتنی چینی اسٹاک ہے؟
  • کوئٹہ میں ایک کلو چینی 230 روپے کی ہوگئی
  • فی کلو چینی کی قیمت 230 روپے تک پہنچ گئی
  • امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اجتماع عام کی تیاریوںکے سلسلے میں ضلع مٹیاری کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
  • مختلف شہروں میں چینی کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
  • وکلا کے پرامن کنونشن کے دوران حملہ قابل مذمت ہے ،سید زین شاہ
  • 27ویں ترمیم سندھ کو لوٹنے کی سازش ہے، عوامی تحریک
  • نوازشریف کیخلاف سازش میں عدلیہ کا کردار سب کے سامنے: خواجہ آصف