عوامی پارکس معاملہ، سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر آئینی عدالت کا حکم امتناع
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
کراچی (نیوزڈیسک)آئینی عدالت میں کراچی کے عوامی پارکس کا کھیلوں کیلئے تجارتی مقاصد کے استعمال کا کیس زیر سماعت ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میونسپل کارپوریشن کی سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی آئینی عدالت نے سماعت کی۔
وکیل کے ایم سی کا کہنا تھا کہ یہ کیس کے ایم سی کے اختیارات سے متعلق ہے۔ کے ایم سی نے قرارداد کے زریعے عوامی پارکس کو کھیلوں کیلئے استعمال کرنے کی منظوری دی۔
وکیل کے ایم سی کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے قرار دیا کے ایم سی کو ایسا کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ ہم نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔
آئینی عدالت کا جواب میں کہنا تھا کہ یہ مفاد عامہ کا کیس ہے۔ آئینی عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا ہے۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 27 نومبر تک ملتوی کردی۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سندھ ہائی کورٹ کورٹ کے فیصلے ا ئینی عدالت کہنا تھا کہ کے ایم سی
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کازلسٹ جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کازلسٹ جاری کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آئندہ ہفتے وفاقی آئینی عدالت میں 3بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان کورٹ روم نمبر ایک میں مقدمات سنیں گے،جسٹس حسن اظہر رضوی کورٹ روم نمبرٹو میں مقدمات سنیں گے،جسٹس عامرفاروق ، جسٹس کے کے آغاپر مشتمل بنچ کورٹ روم نمبر3میں سماعت کرے گا۔
مزید :