اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ایپ کا ابھی تک ہمیں نوٹیفکشن نہیں ملا، ترجمان کے الیکٹرک
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ایپ کا ابھی تک ہمیں نوٹیفکشن نہیں ملا، ہمیں نوٹیفکیشن موصول ہوگا تو عمل کریں گے۔
دوسری جانب وزارتِ پاور ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ایپ کے الیکٹرک صارفین استعمال نہیں کر سکیں گے۔
خیال رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘ ایپ کا افتتاح کر دیا ہے۔
ایپ لانچنگ تقریب سے خطاب میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ کراچی سے پشاور تک کام کرے گی، جس کا فائدہ عام صارف کو پہنچے گا۔
’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ ایپ متعارف، پاکستان میں صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاور اسمارٹ ایپ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
وزیرِ توانائی اویس لغاری نے بتایا ہے کہ اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ سے بلنگ میں شفافیت آئے گی۔
ایپ لانچنگ تقریب سے خطاب میں اویس لغاری نے کہ کہا کہ میٹر ریڈر کو ایک بہت بڑا اختیار حاصل تھا کہ وہ ایک دن لیٹ ریڈنگ لے کر صارف کا بل 2 ہزار سے 8 ہزار کر دے۔
’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ ایپ متعارف، پاکستان میں صارفین کو کیا فائدہ ہو گا؟وزارتِ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیچر صارفین کو مقررہ تاریخ پر میٹر کی تصویر لے کر ایپ پر اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، اس کی بنیاد پر ان کا ماہانہ بل جاری کیا جائے گا۔
اس ایپ کا مقصد اوور بلنگ، ریڈنگ کی غلطیوں، ریڈنگ میں تاخیر جیسے مسائل کا حل فراہم کرنا ہے۔
صارف مقررہ دن پر ریڈنگ فراہم کر دیں تو اس کے بعد میٹر ریڈر کی ریڈنگ کو ترجیح نہیں دی جائے گی۔
صارفین اپنے بل پر نظر رکھ سکیں گے بلکہ وہ ریڈنگ کے عمل کے نگہبان بھی ہوں گے، یہ نظام اُن صارفین کے لیے فائدہ مند ہے جو حکومتی سبسڈی کے مستحق ہیں جیسا کہ200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والےصارفین کا بل تقریباً 2 ہزار 330 روپے ہوتا ہے اور صرف ایک یونٹ کے اضافے پر سبسڈی ختم ہونے کے باعث بل 8 ہزار 104روپے تک جا پہنچتا ہے۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر صارف اور میٹر ریڈر دونوں ریڈنگ اپ لوڈ کریں تو کم ریڈنگ کو ترجیح دی جائے گی۔
ایپ کے ذریعے یقینی بنایا جائے گا کہ مستحقین بروقت ریڈنگ فراہم کر کے سبسڈی سے مستفید ہوتے رہیں، صرف صارف کی فراہم کردہ ریڈنگ ہی فیڈ کی جائے گی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ جیسے فیچرز بجلی کے نظام میں شفافیت پیدا کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اپنی ریڈنگ ایپ کہ اپنا میٹر فراہم کر ایپ کا
پڑھیں:
آج ہمیں وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عہد کرنا ہوگا: مریم نواز
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ہماری آن، بان اور شان ہے، آج ہمیں وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عہد کرنا ہوگا۔
78ویں یومِ آزادی کی قوم کو پُرجوش مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ الحمد للہ رب العالمین! پاکستان جیسی بے مثال نعمت پر ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں، آزادی کی نعمت، باوقار زندگی کا موقع اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت ہونے پر ہمیں فخر بھی ہے اور شکر بھی۔
شہرمیں کہاں اورکتنی بارش ہوئی؟رپورٹ جاری
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک روشن چراغ ہے جس کی روشنی سے دنیا جگمگا رہی ہے، پاکستان ہماری آن، بان اور شان ہے، اس کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں، ہم یہ دن مناتے ہوئے اپنے اُن لاکھوں شہداء کو نہیں بھول سکتے جن کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن صرف جشن نہیں، بلکہ پاک سرزمین سے وفاداری کے عہد کی تجدید کا دن ہے، ہمیں بحیثیت قوم اپنا احتساب کرنا ہوگا کہ پاکستان نے ہمیں عزت، شناخت اور آزادی دی، لیکن ہم نے بدلے میں ملک کو کیا دیا؟
کل مقامی تعطیل کا اعلان
مریم نواز نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو تحریکِ آزادی اور تحفظِ وطن کی داستانیں ضرور سنائیں تاکہ نئی نسل میں حب الوطنی کا جذبہ پروان چڑھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ وطنِ عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان آج اقوامِ عالم میں باوقار مقام حاصل کر چکا ہے اور معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔