عوام کے لیے خوشخبری: وزیر اعظم کا بجلی بلوں میں شامل ٹی وی فیس کے حوالے سے بڑا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی بلوں میں شامل ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بلوں میں ٹی وی فیس کو ختم کرنے کا اعلان ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرانے کی تقویب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔
وزارتِ پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کے صارفین کو براہِ راست نظام کا حصہ بنانے اور بلنگ کے عمل میں شفافیت کے فروغ کے لیے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرانے تقویب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔
تقریب میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے عوام دوست اسمارٹ ایپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ صارفین سے ٹی وی فیس کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے وصول ہوتے ہیں جبکہ سالانہ تقریبا 16 ارب روپے وصول کیے جاتے ہیں۔
’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ بجلی صارفین کو مقررہ تاریخ پر اپنے میٹر کی تصویر لے کر اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے، جس کی بنیاد پر ان کا ماہانہ بل جاری کیا جائے گا۔
اس نظام کا مقصد اوور بلنگ، ریڈنگ کی غلطیوں اور ریڈنگ میں تاخیر جیسے دیرینہ مسائل کا مؤثر حل فراہم کرنا ہے۔
یہ صرف ایک ٹیکنالوجی فیچر نہیں بلکہ گورننس میں ایک ٹھوس اصلاح ہے، جو صارفین کو حقیقی معنوں میں بااختیار بناتی ہے۔
اس نظام سے صارفین نہ صرف اپنے بل پر نظر رکھ سکیں گے بلکہ اب وہ ریڈنگ کے عمل کے نگہبان بھی ہوں گے۔
ایپ میں شامل نمایاں فیچرز
اگر صارف مقررہ دن پر ریڈنگ فراہم کر دے تو اس دن کے بعد لی گئی میٹر ریڈر کی ریڈنگ کو ترجیح نہیں دی جائے گی اور صرف صارف کی فراہم کردہ ریڈنگ ہی فیڈ کی جائے گی۔
یہ نظام خاص طور پر اُن صارفین کے لیے فائدہ مند ہے جو حکومتی سبسڈی کے مستحق ہیں۔
200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا بل تقریباً 2,330 روپے ہوتا ہے لیکن صرف ایک یونٹ کے اضافے پر سبسڈی ختم ہونے کے باعث بل 8,104 روپے تک جا پہنچتا ہے۔
اس ایپ کے ذریعے یہ یقینی بنایا جا سکے گا کہ مستحقین بروقت ریڈنگ فراہم کر کے اپنی سبسڈی سے مستفید رہیں۔
"اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ" جیسے فیچرز بجلی کے نظام میں نہ صرف شفافیت پیدا کریں گے بلکہ صارفین کو اس حد تک بااختیار بنائیں گے کہ وہ خود اپنی بلنگ کی نگرانی کر سکیں۔ اس سے اوور بلنگ، غیر ضروری مداخلت اور شکایات میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی قیادت میں سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم اور اس پر کام کرنے والی پوری ٹیم کی کاوشوں سے اس جدید اور انقلابی حل کو عملی جامہ پہنایا گیا۔
ایپ انقلابی اقدامات کا حصہ ہے، میٹرریڈنگ سے متعلق شکایات موصول ہو رہی تھیں، شہباز شریف
وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موبائل ایپ پاور ڈویژن کی انقلابی اقدامات کا حصہ ہے، اس اقدام کا باضابطہ اجراء قابل اطمینان ہے، میٹر ریڈنگ سے متعلق شکایات موصول ہو رہی تھیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ وزارت توانائی میں بے پناہ اصلاحات ہوئیں مزید سفر طے کرنا ہے، بجلی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے وزیر برائے پاور نے بہت محنت کی، کرپٹ مافیا کے خلافت سخت اقدامات کئے گئے، پورے پاکستان کی ڈسکوز میں انقلابی اقدامات کئے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے ساتھ انتہائی شفاف طریقے سے مزاکرات کئے، انتھک محنت سے بجلی کی قیمتیں کم کرنے میں کامیاب ہوئے، تیل کی قیمتیں کم ہوئیں تو صارفین کو ساڑھے سات روپے تک ریلیف دیا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تب تیزی سے گر رہی تھیں۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے بجلی بلوں میں شامل پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا بجلی بل میں سے ٹیلی ویژن فیس ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں، بجلی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے مزید اقدامات کر رہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی کی 5 سو ارب روپے کی چوری ایک بڑا چیلنج ہے، برق رفتاری سے بجلی چوری کم کرنی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے بجلی بلوں میں کی قیمتیں کم ختم کرنے کا اپنی ریڈنگ اسمارٹ ایپ اپنا میٹر صارفین کو ٹی وی فیس فراہم کر بجلی بل بجلی کی اور اس
پڑھیں:
حکومت سندھ کا کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی سے متعلق بڑا اعلان
کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے سندھ کے وزیرِ توانائی ناصر حسین شاہ نے بڑا اعلان کر دیا۔
صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا کہ کراچی کی صنعت اور رہائشیوں کو سیپرا کے تحت سستی بجلی فراہم کی جائے گی، سستی بجلی کے نرخ کے الیکٹرک کی نسبت بہت کم ہوں گے۔
وزیرِ توانائی سندھ نے کہا کہ بجلی ہم خود بنائیں گے اور ایس ٹی ڈی سی کے تحت خود ترسیل کریں گے، بجلی کے نرخ بھی اب ہم خود طے کر سکیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایس ٹی ڈی سی کی ترسیل شدہ بجلی کا نیپرا کے نرخوں سے تعلق نہیں ہوگا اور ایس ٹی ڈی سی سے ترسیل کی گئی بجلی کا نرخ نیپرا سے بہت کم ہوگا، سیپرا میں لوگوں کو بھرتی کر لیا گیا ہے اور رواں ماہ اگست ہی نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہماری بنیادی توجہ کا مرکز اکنامک زونز ہیں، ہماری کوشش ہے کہ سیپرا کے تحت بجلی کی پہلی ترسیل کے فور کے گرڈ کو فراہم کی جائے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم نے سندھ اسمبلی سے سیپرا کو آئینی طور پر منظور کروا لیا ہے، اب کراچی کے شہری بھی سستی بجلی حاصل کر سکیں گے، تاہم ترسیلی نظام ایس ٹی ڈی سی کے پاس ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے بورڈ میں سندھ کی نمائندگی نہیں ہے، وفاق کے 3 ڈائریکٹر ہیں۔ وفاق سے کہا ہے کہ 1 نمائندہ وفاق کا ہو اور باقی 2 سندھ سے ہوں۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا کے الیکٹرک کو سولر پارکس کے ذریعے سستی بجلی فراہم کرنے کا معاہدہ ہوا ہے، کے الیکٹرک سے کہا ہے کہ سولر سے جب بجلی بن رہی ہے تو مہنگے ایندھن والی بجلی نہ خریدیں۔