Express News:
2025-11-12@12:05:55 GMT

’’ہم کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے‘‘. حزب اللہ کا دوٹوک اعلان

اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT

بیروت: حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اعلان کیا کہ تنظیم کسی صورت اپنے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔

یہ اعلان انہوں نے بیروت کے نواح میں اپنے پیشرو حسن نصراللہ کی برسی کے موقع پر ہزاروں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نعیم قاسم نے کہا: ’’ہم کبھی اپنے ہتھیار نہیں چھوڑیں گے، ہم شہادت کے لیے تیار ہیں۔‘‘ ان کے خطاب کے دوران شرکاء نے حزب اللہ کے زرد پرچم، لبنانی، فلسطینی اور ایرانی جھنڈے لہرائے اور امریکہ و اسرائیل مخالف نعرے لگائے۔

ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایران حزب اللہ کا اہم حامی سمجھا جاتا ہے۔ حزب اللہ نے حسن نصراللہ اور ان کے نائب ہاشم صفی الدین کی برسی کے سلسلے میں بیروت کے مشہور ’’راوشے راک‘‘ پر ان کی تصاویر بھی پروجیکٹ کیں، حالانکہ حکومت نے اس کی اجازت نہیں دی تھی۔

لبنانی صدر جوزف عون نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ موقع اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ ملک کی بقا ایک متحدہ ریاست، ایک فوج اور آئینی اداروں میں ہے جو خودمختاری اور وقار کی حفاظت کریں۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران لبنان کی حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی کوششوں کو سراہا لیکن کہا کہ انہیں ’’الفاظ سے زیادہ عمل‘‘ کی ضرورت ہے۔


 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حزب اللہ

پڑھیں:

“غزہ کی زمین پر کسی ترک فوجی کا پاؤں نہیں پڑے گا”، اسرائیل کا ترکی کو دوٹوک پیغام

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی ترجمان شوش بیڈروسیئن نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کی صورت میں ترکی کے فوجی دستوں کو شامل کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق، تل ابیب نے اس مؤقف سے امریکا کو بھی آگاہ کر دیا ہے کہ اسرائیل کسی بھی حالت میں غزہ میں ترک فوج کی موجودگی کو قبول نہیں کرے گا۔

ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ “غزہ کی زمین پر کسی ترک فوجی کا پاؤں نہیں لگے گا۔”

خیال رہے کہ اس سے قبل اسرائیل نے امریکی منصوبے کے تحت غزہ میں بین الاقوامی امن فورس کی تجویز پر بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

گزشتہ ماہ ہنگری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈیون سار نے کہا تھا کہ جو ممالک غزہ میں اپنی افواج بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں، انہیں کم از کم اسرائیل کے ساتھ منصفانہ رویہ اپنانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکی نے اسرائیل کے خلاف جارحانہ مؤقف اپنایا ہے، اس لیے اسرائیل کسی طور پر ترک فوج کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹریٹیجیک ڈیتھ
  • حیدرآباد: سیفٹی سیمینار سے صدر واپڈا ورکرز یونین عبداللطیف نظامانی، سی ای او حیسکو فیض اللہ ودیگر خطاب کررہے ہیں
  • میری جلد پاکستان کی مٹی کے رنگ کی ہے:مس یونیورس پاکستان روما ریاض کا ناقدین کو دوٹوک جواب
  • ریڈ لائن اور کے فور منصوبے نے یونیورسٹی روڈ پر کاروبار ٹھپ کردیا
  • جسٹس اطہر من اللہ کا نظامِ عدل میں سچائی کی کمی پر دوٹوک مؤقف
  • غزہ کی زمین پر کسی ترک فوجی کا پاؤں نہیں پڑے گا‘ اسرائیل کا ترکی کو دوٹوک پیغام
  • محمدی گراؤنڈ عزیز آباد بلاک 8 کی تزئین و آرائش کا کام جاری
  • سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان
  • پی ٹی آئی کا اپنے 2 سینیٹرز سے رابطہ منقطع
  • “غزہ کی زمین پر کسی ترک فوجی کا پاؤں نہیں پڑے گا”، اسرائیل کا ترکی کو دوٹوک پیغام