پاکستان کرکٹ بورڈ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے بعد ایک اور بھارتی کھلاڑی کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرا دی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے خلاف ایکشن لینے کے لیے آئی سی سی میں درخواست دے دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے پاکستان کی جانب سے آئی سی سی میں درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ سنگھ نے 21 ستمبر کو میچ کے اختتام پر انتہائی نازیبا اشارے کیے، ارشدیپ نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ سنگھ نے تماشائیوں کو غیر اخلاقی اشارے کیے، بھارتی کھلاڑی نے غیر اخلاقی اشارے کر کے کھیل کی ساکھ مجروح کی۔ذرائع کا کہنا ہے پی سی بی کی جانب سے ارشدیپ کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف بھی آئی سی سی میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سوریا کمار یادیو نے سیاسی باتیں کر کے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سوریا کمار کے خلاف

پڑھیں:

ہماری 2018سینیٹ الیکشن میں شناخت چھین لی گئی تھی،ہم کسی کےپاس شکایت لے کر نہیں گئے اور نہ روۓ، لیگی سینیٹرآغا شاہزیب درانی 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینیٹرآغا شاہزیب درانی نے کہا ہے کہ ہماری 2018سینیٹ الیکشن میں شناخت چھین لی گئی تھی،ہم کسی کےپاس شکایت لے کر نہیں گئے اور نہ روئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پریزائیڈنگ افسر منظور کاکڑ کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے آغا شاہزیب درانی نے کہاکہ انہیں کس نے انٹراپارٹی الیکشن سے روکا تھا،یہ پڑھی لکھی جماعت ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، برداشت مادہ نہیں،آپ کا نشان گیا تھا، آپ نے اپنی شناخت کیوں کھو دی،یہ ایک ہی ظلم و زیادتی کی بات کررہے ہیں۔

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 4 سو روپے کا بڑا اضافہ

لیگی سینیٹر نے کہاکہ مشرف کو کس نے ووٹ دیا، بانی پی ٹی آئی پولنگ ایجنٹ تھے،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے سو ممبر دے دیں، میں وزیراعظم بنوں گا،ان کاکہناتھاکہ 2018میں آر ٹی ایس کس نے بٹھایا تھا،کس نے جلسے میں کہا تھا کہ آرمی چیف قوم کا باپ ہے۔

آغا شاہزیب درانی نے کہاکہ 52منٹ میں 52بل اسی ایوان سے پاس ہوئے، اس وقت جمہوریت کہاں تھی،انہوں نے پریذیڈنٹ ہاؤس کو آرڈیننس فیکٹری بنایا ہواتھا،مجرم سیاسی اسیر نہیں ہوتا، منی لانڈرنگ کرنے والا سیاسی اسیر نہیں ہوتا، رانا ثنا اللہ کیلئے آرڈر تھا کہ چینی گرائیں تاکہ کیڑے مکوڑے تنگ کریں۔

27ویں آئینی ترمیم میں ممکنہ تبدیلیاں سامنے آگئیں

ان کاکہناتھا کہ کون سا اسیر ہے جسے 8کمرے دیئے جاتے ہیں، دیسی مرغی اور شہد دیا جاتا ہے،اپوزیشن والے اپنی ترامیم لاتے، کمیٹی میں جاتے،یہ ہمیں بتاتے کہ اس آئینی ترمیم میں مسئلہ کیا ہے،لیگی سینیٹر نے کہاکہ کہتے ہیں آئینی کورٹ کیوں بننی چاہئے،سپریم کورٹ میں 50ہزار کیسز زیرالتوا ہیں وہ کیسے ختم کئے جائیں گے،ان کاکہناتھا کہ جرمنی، اٹلی او ر سپین بھی آئینی عدالت ہیں،آئینی عدالت سے کیا مسئلہ ہے وہ تو بیان کریں،ان کا انتخابی نشان جس قانون کے تحت چھینا گیا وہ آپ کے لیڈر نے بنایا تھا،آپ نے خود گڑھا کھودا جس میں گر گئے۔

جولائی تا ستمبر: عوام سے 110 ارب روپے کی اضافی پٹرولیم لیوی وصول

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اپوزیشن اتحاد کا 27ویںآئینی ترامیم کیخلاف احتجاج کا فیصلہ
  • سری لنکا کیخلاف جیت: غلطیاں ہوتی ہیں اور سیکھنا بھی ضروری ہے، حارث رؤف
  • وانا کیڈٹ کالج میں خوارج کیخلاف آپریشن جاری، 650 افراد میں سے 115 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا
  • ہاکی ٹیم کے کھلاڑی اہم سیریز سے قبل ہیڈ کوچ کی عدم دستیابی سے مایوس
  • ڈپٹی کمشنرز نے تجاوزات کیخلاف رپورٹ کمشنر کوپیش کردی
  • بھارتی کرکٹر نے مسلسل 8 چھکے لگاکر نئی تاریخ رقم کردی
  • ہماری 2018سینیٹ الیکشن میں شناخت چھین لی گئی تھی،ہم کسی کےپاس شکایت لے کر نہیں گئے اور نہ روۓ، لیگی سینیٹرآغا شاہزیب درانی 
  • اپوزیشن اتحاد نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کردی
  • پاک افغان کشیدگی: ایران نے ثالثی و مصالحت کی پیشکش کردی
  • سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور 3 ملکی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، نوجوان کھلاڑی باہر