آئی پی پیز کے لیے حکومتی اور چینی کمپنیوں کا مسئلہ حل کیا جائے: لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
فائل فوٹو
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے لیے حکومتی اور چینی کمپنیوں کا مسئلہ حل کیا جائے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سستی بجلی اور سستا تیل ہی ملک کو معاشی بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا جنرل اسمبلی میں خطاب جاندار تھا، پاکستان نے فلسطین اور کشمیر کے تنازعات پر بیک وقت آواز اٹھائی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔