ن لیگ کے سابق ایم این اے کیخلاف ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
حکمران جماعت ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی میاں امتیاز کے خلاف ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
رحیم یار خان پولیس نے ایم این اے کے ساتھ سابق ایم پی اے محمود الحسن چیمہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، دونوں سابق اراکین اسمبلی کے خلاف مقدمہ ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام پر درج کیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق 100 سے زائد افراد نے ٹاؤن آفس میں ہنگامہ آرائی کی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے دفتر پر توڑ پھوڑ کی، سیکیورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنایا۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں متعدد افراد زیر حراست ہیں۔
سابق ایم این اے میاں امتیاز کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل پر کرپشن کا الزام ہے، انہیں گرفتار کیا جائے۔
پولیس حکام کے مطابق ہنگامہ آرائی کا واقعہ 2 روز قبل پیش آیا تھا جبکہ مقدمہ گزشتہ روز درج کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہنگامہ ا رائی توڑ پھوڑ کے مطابق درج کیا
پڑھیں:
کوئٹہ، مائنز اینڈ منرل بل کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس
بلوچستان مائنز اینڈ منرل بل کیخلاف اپوزیشن جماعتیں اکھٹی ہو گئی ہیں۔ مشترکہ اجلاس کا انعقاد آج ہوا، جسکے بعد باقاعدہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتیں بلوچستان مائنز اینڈ منرل بل کے خلاف سر جوڑ کر بیٹھ گئیں۔ اپوزیشن لیڈر کی صدارت میں ہونے والے مشترکہ اجلاس میں پارلیمانی اور غیر پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ اپوزیشن جماعتیں مشترکہ اجلاس کے بعد باقاعدہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گی۔ بلوچستان اسمبلی کے قائد حزب اختلاف یونس عزیز زہری نے بلوچستان مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس کی دعوت دی تھی۔ جس کا انعقاد بلوچستان صوبائی اسمبلی کمیٹی ہال میں ہوا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں جمعیت علمائے اسلام کے سینٹر مولانا عبدلواسع، مولانا قمرالدین مولانا فیض محمد سمانی، پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے چیئرمین اصغر خان ترین، سیاسی شخصیت سابق سینٹر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی، نمائندہ مائن اونرز ایسوسی میر بہروز ریکی، سابق ایم پی اے سردار اصغر خان اچکزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ثناء اللہ بلوچ، سابق ایم پی اے ملک نصیر شاہوانی، نمایندہ مائن اونرز ایسوسی فتح شاہ عارف، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سابق ایم پی اے قادر علی نائل، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے سابق ایم پی اے نصراللہ خان زیرے، سردار یحیی خان ناصر، احمد جان، نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر رحمت صالح بلوچ، جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن، عوامی نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی اینجینر زمرک خان اچکزئی، ایم پی اے ظفر علی آغا، ایم پی اے فضل قادر مندوخیل، ایم پی اے شاہدہ روف، ایم پی اے صفیہ بی بی، ایم پی اے جہانزیب مینگل، ایم پی اے غلام دستگیر بادینی، غلام نبی مری، وکلاء برادری کے نمائندوں اور دیگر نے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔