data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251105-01-18
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں خونی ڈمپر مافیا نے مزید 2 جانیں لے لیں، رامسوامی میں تیز رفتار ڈمپر نے نوجوان کو کچل دیا،شاہ زیب کی4ماہ قبل شادی ہوئی تھی، مشتعل ہجوم نے ڈمپر کو آگ لگادی، واقعے کے بعد صدرڈمپر ایسوسی ایشن لیاقت محسود اپنے مسلح گارڈ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، عوام کی جانب سے احتجاج پرلیاقت محسود کے مسلح گارڈ نے فائرنگ کردی ، لانڈھی میں بھی ٹرالر کی 2 نوجوانوں کو روند ڈالا، واقعے میں 20 سالہ کاشان موقع پر جاں بحق ہوگیا، رواں سال کے دوران اب تک ٹریفک حادثات میں 731 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن تھانے کی حدود رامسوامی نشتر روڈ گذدرآباد اسپتال کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے شہری شاہ زیب موقع پر جاں بحق اور اس کی اہلیہ زخمی ہوئی ،متوفی گارڈن حسن لشکری ولیج کا رہائشی تھا، 4 ماہ قبل شادی ہوئی تھی، شاہ زیب 6 بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا اور صدر بوہری بازار میں کپڑے کے دکان پر کام کرتا تھا۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا، مشتعل ہجوم نے ڈمپر کو گھیر کرآگ لگا دی اور سڑک پر دھرنا دے دیا۔اطلاع ملنے پر ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اپنے مسلح گارڈ کے ہمراہ موقع پر پہنچے، تاہم عوام نے ان کی موجودگی پر شدید احتجاج کیا اور قاتل ڈمپر مافیا مردہ باد کے نعرے لگائے۔ موقع پر کشیدہ صورتحال اس وقت مزید بگڑ گئی جب لیاقت محسود کے گارڈ نے جاتے ہوئے فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد فرار ہونے والے ڈرائیور نیاز حسین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پہلا مقدمہ متوفی شاہ زیب کے والد شاہد کی مدعیت میں ڈمپر ڈرائیور نیاز ولد افضل خان کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ دوسرا مقدمہ سماجی کارکن عبدالقادر کی مدعیت میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور 20 سے 25 نامعلوم مسلح افراد کے خلاف فائرنگ کرنے پر درج ہوا ہے۔متوفی شاہ زیب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، علاقے میں سوگ کا سماں تھا۔متوفی کے والد نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ شہر میں ان ڈمپرز کا داخلہ بند کر دیا جائے ، ادھر لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں ایک موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 20 سالہ کاشان ولد اکمل کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والا19سالہ نوجوان جواد ولد محمد رفیق کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے ڈرائیور سلیمان خان کو گرفتار کرلیا گیا۔علاوہ ازیں علاوہ ازیں سی پی ایل سی، ایدھی، چھیپا اور سندھ گورنمنٹ ریسکیو 1122 کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 2025 کے دوران 308 دنوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 731 شہری جاں بحق اور 10,628 زخمی ہوئے ہیں۔یہ اعداد و شمار نہ صرف شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک بدانتظامی کی نشاندہی کرتے ہیں بلکہ بھاری گاڑیوں کے بے قابو راج کو بھی بے نقاب کرتے ہیں۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لیاقت محسود شاہ زیب

پڑھیں:

سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع

حکومتِ پنجاب نے سیکیورٹی خدشات(security risk) کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے تحت پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کھلے مقامات پر ڈرون کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی۔

مزید پڑھیں:واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت ہو گی تاہم اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمے داری منتظمین پر عائد ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
  • فراہمی آب کا ’کے فور منصوبہ‘ مزید تاخیر کا شکار، 2029ء تک مکمل ہونے کا امکان
  • کے فور منصوبہ مزید تاخیر کا شکار، 2029 تک مکمل ہونے کا امکان
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا انتظامی فیصلہ
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان