جعلی ڈگری کیس: سابق ایم این اے جمشید دستی کو 17 سال قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
ملتان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سنا دی ۔
عدالتی فیصلے کے مطابق، جمشید دستی پر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ ثابت ہوا۔ ان پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 82 کے تحت 3 سال، دفعہ 420 (دھوکہ دہی) کے تحت 2 سال، دفعہ 468 (جعلی دستاویزات بنانے) کے تحت 7 سال، اور دفعہ 471 (جعلی دستاویزات کو اصل کے طور پر استعمال کرنا) کے تحت 2 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے علاوہ دفعہ 206 کے تحت رشوت کی کوشش پر مزید 3 سال قید کی سزا دی گئی۔
یہ مقدمہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جمشید دستی نے 2008 کے عام انتخابات میں ایک مدرسے کی “بی اے کی ڈگری” کی بنیاد پر حصہ لیا، تاہم ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ریکارڈ میں ایسی کوئی سند موجود نہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، جمشید دستی نے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی، حقائق چھپائے اور صادق و امین نہ رہے۔
عدالت نے بتایا کہ جمشید دستی کو بارہا طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، جس کے بعد یہ فیصلہ سنایا گیا۔
یاد رہے کہ جمشید دستی ماضی میں جنوبی پنجاب کی سیاست میں ایک ابھرتے ہوئے عوامی لیڈر کے طور پر سامنے آئے تھے، تاہم یہ سزا ان کے سیاسی کیریئر پر گہرا اثر ڈال سکتی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جمشید دستی کیا گیا سال قید کے تحت
پڑھیں:
پنجاب میں فیڈ ملز کو گندم کے استعمال سے مزید 30 روز کے لیے روک دیا گیا
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کرتے ہوئے فیڈ ملز کو گندم کے استعمال سے مزید 30 روز کے لیے روک دیا ہے۔
یہ فیصلہ انسانی استعمال کے لیے گندم، آٹے اور روٹی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کا معاہدہ، گندم 3500 روپے فی من خریدی جائے گی
سرکاری اعلامیے کے مطابق گندم صرف فلور ملز میں آٹا بنانے کے لیے استعمال کی جا سکے گی، جبکہ فیڈ ملز کو گندم مرغیوں کے دانے میں شامل کرنے سے سختی سے روکا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب
لاہور 5 نومبر:
پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
پنجاب بھر کی فیلڈ ملز میں گندم کو مرغیوں کے دانے میں استعمال کرنے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع
فیصلہ انسانی استعمال کیلئے گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے کیا گیا
حکومت پنجاب نے صوبہ… pic.twitter.com/EzLDTmD4q5
— Home Department Punjab (@homedptpunjab) November 5, 2025
سیکریٹری داخلہ پنجاب نے یہ پابندی ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144 (6) کے تحت عائد کی ہے، جو یکم دسمبر تک نافذالعمل رہے گی۔
محکمہ داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب میں فیڈ ملز کے پاس ایک لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم کا ذخیرہ موجود ہے اور خدشہ تھا کہ یہ گندم مرغیوں کے دانے میں استعمال کی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب میں گندم کو فیڈ ملز میں استعمال کرنے پر پابندی، دفعہ 144 نافذ
سیکریٹری پرائس کنٹرول کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد گندم کی ممکنہ قلت سے بچاؤ اور انسانی خوراک کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
نوٹیفیکیشن میں عوامی آگہی کے لیے اس فیصلے کی تشہیر سرکاری گزٹ، اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب پولٹری دفعہ 144 روٹی سیکریٹری پرائس کنٹرول سیکریٹری داخلہ فیڈ ملز گندم مرغیوں