جھنگ: دو افراد کیخلاف جنسی زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
---فائل فوٹو
صوبۂ پنجاب کے شہر جھنگ میں دو شہریوں کے خلاف جنسی زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق خاتون نے تھانہ کوتوالی میں دو افراد کے خلاف اسلحہ کے زور پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا تاہم پولیس تفتیش میں حقائق اس کے برعکس نکلے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنا نام تبدیل کر کے مقدمہ درج کروایا تھا۔
پولیس نے خاتون کی مدعیت میں دو افراد کے خلاف درج کیا گیا مقدمہ خارج کر کے اس کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اس معاملے پر ڈی پی او بلال افتخار کیانی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ سے تفتیش جاری ہے اور اس کے ساتھ ملوث تمام افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
لیاقت پور میں اے ایس آئی پر موٹرسائیکل سوار کا تشدد، ملزمان گرفتار
فائل فوٹورحیم یار خان میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عرفان سموں کے نوٹس پر پیٹرولنگ پولیس آفیسر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق لیاقت پور میں ڈیوٹی پر مامور اے ایس آئی پیٹرولنگ پولیس نے نقاب پوش موٹرسائیکل سوار افراد کو روکنے کی کوشش کی، نہ رکنے پر نقاب پوش موٹرسائیکل سوار کا تعاقب کیا۔
موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اپنے علاقے میں رک کر پولیس کو یرغمال بنا کر اے ایس آئی پر تشدد کیا اور وردی پھاڑ دی تھی۔
ڈی پی او کے نوٹس پر تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔