اسلام آباد:

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا میں بہت سے رضاکار بھی موجود ہیں، سوشل میڈیا کو کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفت گو میں بیرسٹر گوہر سے صحافی نے پوچھا کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کون چلاتا ہے؟ اس پر ریاست کے خلاف جو چیزیں چلتی ہیں کیا آپ انہیں اون کرتے ہیں؟

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی فیصلے کرتی ہے اور اس حوالے سے خان صاحب کی رہنمائی اس میں شامل ہوتی ہے، ہم پارٹی کے فیصلوں پر بریف کرتے رہتے ہیں، سوشل میڈیا میں بہت سے رضاکار بھی موجود ہیں، سوشل میڈیا کو کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا۔

انہوں ںے کہا کہ ہمارا پاکستان کے خلاف کوئی ایجنڈا نہیں، ہم جمہوریت، آئین پر عمل داری، آزاد  عدلیہ اور قومی یک جہتی کی بات کرتے ہیں، ملک بھی ہمارا ہے اور فوج بھی ہماری ہے، ہم ملک کے خلاف بات کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان کے لیے کال آئی تو ہم کھڑے ہوں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر سوشل میڈیا کے خلاف

پڑھیں:

ڈکی بھائی کے خلاف ایکشن لینے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سرفراز چوہدری تبدیل

نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری کو ان کے عہدے سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرفراز چوہدری چھٹی پر چلے گئے ہیں جبکہ ان کی جگہ نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر کی تعیناتی تاحال عمل میں نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیے: جوئے کی پروموشن کا الزام: ڈکی بھائی کے بعد مزید 2 ٹک ٹاکرز این سی سی آئی اے کے نشانے پر، نوٹسز جاری

سرفراز چوہدری جوئے کی پروموشن اور مالیاتی فراڈ سے متعلق جرائم کے خلاف کارروائیوں اور سوشل میڈیا پر ان کے تدارک کے حوالے سے کافی متحرک سمجھے جاتے تھے۔

انہوں نے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی سمیت کئی اہم سوشل میڈیا شخصیات کے خلاف جوئے کی تشہیر کے الزام میں کارروائیاں بھی کی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایف آئی اے این سی سی آئی اے ڈکی بھائی سرفراز چوہدری

متعلقہ مضامین

  • پارٹی بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر چلتی ہے سوشل میڈیا پر نہیں،بیرسٹر گوہر
  • ہمارا کوئی ایجنڈا نہیں ہم آئین پر عمل درآمد کی بات کرتے ہیں. بیرسٹر گوہر
  • پارٹی بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر چلتی ہے سوشل میڈیا پر نہیں: بیرسٹر گوہر
  • پی ٹی آئی نے پاک سعودی معاہدے کی مخالف نہیں کی، بیرسٹر گوہر
  • پاکستان کے خلاف کوئی ایجنڈا نہیں، صرف آئین کی بالادستی کی بات کرتے ہیں: چئیرمین پی ٹی ائی
  • ٹرمپ کے علاوہ دنیا میں ہمارا کوئی مددگار نہیں، صیہونی میڈیا
  • پاکستان ہمارا محافظ، آزاد کشمیر میں افراتفری پیدا کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، سردار عتیق
  • سیلاب سے تباہی ہوئی‘ یہ وقت سیاست نہیں انسانیت کی خدمت کا ہے: بیرسٹر گوہر
  • ڈکی بھائی کے خلاف ایکشن لینے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سرفراز چوہدری تبدیل