ویب ڈیسک: مین ہائی وے روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماردی۔

حادثے میں بیوی جاں بحق، شوہر اور تین بچے شدید زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر مقامی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش اور زخمیوں کوفوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق 38 سالہ خاتون کی شناخت خالدہ پروین کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی۔

فخر آؤٹ نہیں تھا لیکن۔۔۔ گرین شرٹس کیپٹن نے میدان کے باہر اعلیٰ کرکٹ دکھا دی

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

محراب پورحادثہ: دادی پوتی جاں بحق، باپ بیٹا زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

محراب پور(جسارت نیوز)حادثے میں دادی پوتی جاں بحق، باپ بیٹا زخمی، حادثہ محراب پور پولیس تھانہ کی حدود میں بوگھڑی شاخ پر گاؤں سومر خاص خیلی کے پاس ہوا، جہاں پر ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں موٹر سائیکل پر سوار مسمات روبل اور اسکی 9 سالہ پوتی روزینہ بھانبن موقع پر جاں بحق ہوگئیں، حادثے میں ملہار بھانبن اور اسکا بیٹا محمد کامران زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل اسپتال محراب پور منتقل کیا ہے، میڈیکل آفیسر کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد بعد فارغ کر دیا جبکہ جاں بحق کی نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر دی ہیں، پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق گاؤں چبڑ بھانبن کے ایک ہی گھرانے سے ہے، حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لیکر پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔دیوار کے ملبے تلے دب کر محنت کش جاں بحق ہوگیا۔

جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • نوشہرو فیروز،سڑک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی
  • محراب پورحادثہ: دادی پوتی جاں بحق، باپ بیٹا زخمی
  • کراچی: ٹریفک حادثے میں شیر خوار بچی جاں بحق
  • ڈسکہ: تیز رفتار کار تلے کچلے جانے سے راہگیر جاں بحق
  •  تیز رفتار کار کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق
  • محرابپور،ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق،ساتھی زخمی
  • لاہور: خوفناک واقعہ، سابق شوہر کے کزن نے ساتھیوں کے ساتھ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
  • لاہور، سابق شوہر کے کزن کی 2 دوستوں کے ساتھ خاتون سے اجتماعی زیادتی
  • کراچی میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، دوسرا زخمی
  • کراچی، ندی میں ڈوبنے والی خاتون ڈاکٹر کا ڈیڑھ ماہ بعد بھی سراغ نہ لگایا جاسکا