کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپا پل پر ٹریفک حادثے میں خاتون کے زخمی ہونے کے بعد ڈمپر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اور آگ کو بجھایا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈمپر کا محاصرہ کیا اور دیگر ڈمپرز کو اس مقام پر جانے سے روک دیا جبکہ ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کرکے فائر برگیڈ حکام نے فوری ڈمپر پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق واقعہ عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے سے قبل ڈمپر نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار خاتون زخمی ہوگئیں،

 زخمی خاتون کو قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد طبی امداد کیلیے خاتون کو جناح منتقل کیا گیا۔

ترجمان چھیپا کے مطابق شدید زخمی ہونے والی خاتون کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔  جن کی شناخت تیس سالہ منیزہ کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق زخمی خاتون اپنی سکوٹی پر سوار تھیں جب عقب سے آنے والے ڈمپر کی ٹکر لگنے کے باعث حادثے کا شکار ہوئیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا