پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دوبارہ کابینہ کا حصہ بننا اصل انعام ہے۔  

روزنامہ جنگ کے مطابق پشاور میں پی ٹی آئی کے رہنما مزمل اسلم نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ اعتماد کرنے پر بانیٔ پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مزمل اسلم نے مزید کہا کہ سابق وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بھی نہایت شکر گزار ہوں، اُنہوں نے اعتماد کے ساتھ مکمل سپورٹ فراہم کی تھی۔اِن کا کہنا تھا کہ وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کا بھی شکریہ جنہوں نے اپنی نئی ٹیم کا حصہ بنایا۔

وزیر خارجہ  اسحاق ڈار سے کینیڈین ہم منصب  انیتا آنند کی ٹیلیفونک گفتگو

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

خیبر پختون خوا میں مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ ، سینیٹ الیکشن کے بعد حتمی اعلان متوقع

پاکستان تحریکِ انصاف کی پارلیمانی کمیٹی نے خیبر پختون خوا میں مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں اراکینِ اسمبلی اور اسپیکر نے بھی شرکت کی، جہاں سینیٹ الیکشن اور صوبائی کابینہ کی تشکیل پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتفاق رائے ہوا کہ فی الحال ایک محدود یعنی 8 سے 10 وزرا پر مشتمل کابینہ بنائی جائے گی۔ یہ فیصلہ پارٹی کے بانی چیئرمین کی ہدایت پر کیا گیا ہے، جنہوں نے مختصر مگر مؤثر ٹیم کے ساتھ حکومت چلانے کی تجویز دی تھی۔
اطلاعات کے مطابق 30 اکتوبر کو سینیٹ انتخابات کے انعقاد کے بعد کابینہ کے اراکین کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے قبل کابینہ تشکیل دینے سے ارکان میں ناراضی یا اختلافات پیدا ہو سکتے تھے، لہٰذا فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن مکمل ہونے کے بعد ہی حتمی ناموں کا اعلان کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اجلاس میں واضح کیا کہ بانی چیئرمین سے ملاقات کے بعد کابینہ میں توسیع اور ناموں کی فہرست کو حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “ہم پارٹی قیادت کے مشورے کے مطابق ہی آگے بڑھیں گے، تاکہ حکومت مضبوط بنیادوں پر استوار ہو سکے۔”
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھانے کے بعد بانی چیئرمین سے تین بار ملاقات کی کوشش کی تھی، تاہم سیکیورٹی اور مصروفیات کے باعث یہ ملاقاتیں ممکن نہ ہو سکیں۔ اب جب کہ بانی چیئرمین کی جانب سے گرین سگنل مل گیا ہے، تو مختصر کابینہ کی تشکیل کا عمل آئندہ چند روز میں شروع کر دیا جائے گا۔
یہ فیصلہ نہ صرف سیاسی درجہ حرارت میں کمی لانے کی کوشش ہے بلکہ اس کا مقصد آئندہ سینیٹ انتخابات سے قبل پارٹی صفوں میں اتحاد برقرار رکھنا بھی بتایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور، جماعت اسلامی کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریب
  • پشاور، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے نئی کابینہ کا اعلان کر دیا
  • سلمان اکرم کی پارٹی عہدوں اور وزیر اعلیٰ کے پی کی تبدیلی پر وضاحت
  • آپ کو کیوں نکالا گیا؟علی امین گنڈاپور نے صحافی کے سوال کا جواب دیدیا
  • بانی سے ملاقات، سہیل آفریدی کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط
  • وزیراعلیٰ پختونخوا اپنی مرضی سے کابینہ بنائیں اور حجم کم رکھیں،عمران خان
  • خیبر پختون خوا میں مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ ، سینیٹ الیکشن کے بعد حتمی اعلان متوقع
  • خیبرپختونخوا کی مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ،خیبرپختونخوا کی مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ