سپریم کورٹ : فائل فوٹو 

سپریم کورٹ نے بیوی کو قتل کرنے والے سزائے موت کے مجرم کی معافی کی اپیل خارج کردی۔ عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیے خاتون انصاف کے لیے عدالت گئی، انصاف کے لیے آئی خاتون کو عدالت میں قتل کرنا دہشتگردی ہے، مجرم کسی رعایت کا حقدار نہیں۔

مجرم معاف علی  نے 2014 میں تنسیخ نکاح کا دعویٰ کرنے پر بیوی کو گجرات فیملی کورٹ میں قتل کر دیا تھا۔

معاف علی کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت دو بار سزائے موت سنائی گئی تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی گئی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پشاورہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ اسد قیصر اور انکے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔ عدالت نے عدم پیشی پر حفاظتی ضمانت درخواست خارج کردی۔

بعد ازاں اسد قیصرکے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ میں دوسری عدالت میں مصروف تھا اس وجہ سے پیش نہیں ہوسکا۔

جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکیس دیتے ہوئے کہا کہ بار بار کیس کال ہوتا ہے اور کوئی عدالت میں موجود ہی نہیں ہوتا۔ آپ عدالتوں کو ہلکا لے رہے ہیں۔ آپ اس میں کیس میں بحالی کی درخواست دے دیں، ایسے کیس بحال نہیں کرسکتے۔

خلیل الرحمٰن قمر کو نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی، ڈیڑھ کروڑ تاوان کا مطالبہ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ترمیم کے بعد وفاقی آئینی عدالت اعلیٰ ترین عدالت، سپریم کورٹ اپیل کورٹ میں بدل جائے گی
  • اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج
  • بروقت انصاف ہر شہری کا حق ہے، سپریم کورٹ کا سول مقدمات میں تاخیر پر اظہارِ افسوس
  • واہگہ بارڈر خودکش حملے کے مقدمے میں پھانسی کی سزا پانے والے 3 مجرمان بری
  • واہگہ بارڈر خودکش حملے کے مقدمے میں پھانسی کی سزا کے منتظر 3 مجرمان بری
  • سپریم کورٹ نے ہجومی تشدد کے متاثرین کو معاوضہ دینے کی جمعیۃ علماء ہند کی عرضی کو خارج کردی
  • بیوی کے زیورات لینا ظلم نہیں،دہلی ہائی کورٹ
  • بین الاقوامی سرحد واہگہ بارڈر پرخودکش حملہ کے 3 مجرم بری
  • سپریم کورٹ کا متاثرہ خاتون کو نان نفقہ فوری ادا کرنے کا حکم
  • سپریم کورٹ: عدالت کا مقصد ماحولیات کا تحفظ یقینی بنانا ہے، اسٹون کرشنگ پلانٹس کیس کی سماعت