امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی اٹارنی جنرل منصور عثمان سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل منصور عثمان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی۔
مزید پڑھیں: امریکی ناظم الامور کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات، مختلف پروجیکٹس پر بات چیت
ذرائع کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اٹارنی جنرل منصور عثمان امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر سپریم کورٹ ملاقات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اٹارنی جنرل منصور عثمان امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر سپریم کورٹ ملاقات امریکی ناظم الامور
پڑھیں:
سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں دھماکا
سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا اسٹاف کینٹین میں ایئر کنڈیشنر کی مرمت کے دوران دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں کم از کم تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کرد دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کے فوری علاج کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے جب کہ سیکورٹی اور امدادی اہل کار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا اے سی گیس پلانٹ میں ہوا، جس سے سپریم کورٹ کی عمارت لرز اٹھی۔ ابتدائی طور پر 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی، جس کے فوراً بعد وکلا اور سپریم کورٹ کا عملہ عمارت کے باہر کھلی جگہ پر نکل آئے۔