اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے ملاقات کی جس میں شراکت داری، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں نیٹلی اے بیکر کو پاکستان ریلوے کے ذریعے علاقائی روابط کے فروغ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ شراکت داری نئی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرے گی۔

امریکی ناظم الامور نے پاکستان ریلوے کی سٹریٹجک اہمیت پر اتفاق کیا۔امریکی ناظم الامور نے پاکستان ریلوے کے ساتھ تعاون میں دلچسپی ظاہر کی۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے شعبے میں شراکت داری سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

(جاری ہے)

امریکی ناظم الامور کا کہنا تھا کہ ریلوے کی کامیابی سے ملکی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔ وزیر ریلوے نے نیٹلی اے بیکر کو بتایا کہ پاکستان ریلوے میں تمام ترقیاتی اقدامات وزیراعظم کے وژن کے تحت کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان ریلوے میں جدید ڈیجیٹائزیشن کے عمل کا آغاز کیا گیا ہے۔ ریلوے اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے ساتھ معاہدے طے پا گئے ہیں، ریلوے سٹیشنز کی صفائی ستھرائی کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے،بڑے سٹیشنز پر ایگزیکٹو سی آئی پی لائونجز اور جدید ویٹنگ ایریاز، ایسکلیٹر، جدید مانیٹرنگ سسٹم قائم کیے جا رہے ہیں۔ 40 بڑے ریلوے سٹیشنز پر مسافروں کے لیے مفت وائی فائی کی سہولت دی جا رہی ہے۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے پاکستان ریلوے کی اصلاحاتی کوششوں کو سراہا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ریلوے محمد حنیف عباسی امریکی ناظم الامور پاکستان ریلوے وزیر ریلوے شراکت داری

پڑھیں:

ایرانی و سعودی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، پاک سعودی دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں حالیہ پاک-سعودی دفاعی تعاون پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، سعودی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کو پاکستان کے ساتھ ہونے والے حالیہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا، اور دونوں رہنماؤں کے درمیان اس تناظر میں علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

گفتگو کے دوران ایران اور سعودی عرب نے خطے میں استحکام کے لیے ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، جب کہ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Post Views: 13

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف کی مسلم راہنماﺅ ں ساتھ صدر ٹرمپ سے کل ملاقات ہوگی
  • اقتصادی سرگرمیوں کے روڈ میپ میں نجی شعبے کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا،وزیراعظم شہباز شریف کا زوم پر اجلاس سے خطاب
  • امریکی ناظم الامور کی وزیر ریلوے سے ملاقات، سرمایہ کاری اور تعاون پر اتفاق
  • زراعت، آئی ٹی، معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں بیرونی ممالک سے سرمایہ کاری آسکتی ہے، وزیراعظم
  • آئی ٹی سی این ایشیا کراچی 2025: آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور عالمی شراکت داری کے فروغ کا شاندار موقع
  • بیرسٹر سیف کی سردار احمد شکیب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کی افغان سفیر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • لاہور: وزیر ریلوے حنیف عباسی ریلوے ہیڈکوارٹر میں اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • ایرانی و سعودی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، پاک سعودی دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال