کراچی:

وزیراعلیٰ سندھ سے ترکی اور بنگلادیشی سفارتکاروں نے ملاقات کی، جس میں سرمایہ کاری اور باہمی تجارت پر اتفاق کیا گیا۔

ترکی کے نئے قونصل جنرل ارگل کدک کی سندھ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات قائم ہیں، جنہیں مزید فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سندھ حکومت ترکی کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک عملی اقدامات کر رہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے ترکی کے سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں توانائی، پانی اور سڑکوں سمیت مختلف میگا پروجیکٹس جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد آبادی کا شہر ہے اور یہاں پبلک ٹرانسپورٹ اور انفرا اسٹرکچر کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

ترکی کے قونصل جنرل ارگل کدک نے کہا کہ ترک سرمایہ کار سندھ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ کراچی ایک بہترین شہر ہے جہاں کے لوگ محبت کرنے والے ہیں۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سندھ کے انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ جلد ترکی کے قونصل جنرل سے ملاقات کرے گا تاکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں پر عملی پیش رفت ہو سکے۔

دریں اثنا  وزیراعلیٰ سندھ سے بنگلادیش کے نئے ڈپٹی ہائی کمشنر محمد ثاقب صداقت نے بھی ملاقات کی۔ مراد علی شاہ نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش برادر مسلم ممالک ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ کی اشد ضرورت ہے۔

ملاقات میں حالیہ سیلابی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اور دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں سرمایہ کاری نے کہا کہ ترکی کے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی سرمایہ کاری و تجارت کے فروغ کے لیے قابلِ عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے لیے تمام اہم شعبوں میں قابلِ عمل منصوبوں پر کام کیا جائے۔

لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی جاری معاشی اور مالیاتی اصلاحات نے معیشت کو نئی سمت دی ہے اور جدت و شفافیت کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

وزیراعظم نے نشاندہی کی کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات، سیاحت اور قابلِ تجدید توانائی وہ اہم شعبے ہیں جو غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے کشش رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ کرنے کے لیے تجارت کا فروغ بھی ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وزارتوں کو اہداف تفویض کر دیے گئے ہیں اور تمام دستیاب وسائل کے استعمال کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ جاری منصوبے بروقت مکمل ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک واضح روڈ میپ اور ایجنڈا ترتیب دیا جائے تاکہ منظم انداز میں آگے بڑھ کر قومی مقاصد حاصل کیے جاسکیں۔

وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نجی شعبہ معیشت کے روڈ میپ میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور ان کی شمولیت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

زوم میٹنگ شہباز شریف لندن وزیر اعظم

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف کی مسلم راہنماﺅ ں ساتھ صدر ٹرمپ سے کل ملاقات ہوگی
  • وزیراعظم شہباز شریف کی سرمایہ کاری و تجارت کے فروغ کے لیے قابلِ عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
  • امریکی ناظم الامور کی وزیر ریلوے سے ملاقات، سرمایہ کاری اور تعاون پر اتفاق
  • وفاقی وزیرریلوے محمد حنیف عباسی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی ملاقات، شراکت داری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال
  • گوگل کا برطانیہ میں 5 ارب پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • پاکستان میں چاندی کی قیمت میں نمایاں اضافہ
  • گندم کسی صورت درآمد نہیں ہونی چاہئے، وفاق، سندھ حکومت میں اتفاق
  • سندھ حکومت اور وفاقی کا گندم کسی صورت درآمد نہ کرنے پر اتفاق
  • کراچی کو شنگھائی کی طرز پر ایک جدید، منظم اور ترقی یافتہ شہر بنانا چاہتے ہیں، گورنر سندھ