وزیرِاعظم کی ملائیشیاء کو گوشت برآمد کرنے کے لیے ٹھوس لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیرِاعظم نے ملائیشیاء کو پاکستانی بیف برآمد کرنے کے لیے ٹھوس لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان اور ملائیشیاء کے مابین تجارت کے فروغ کے حوالے اجلاس کی صدارت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیاء کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں، ملائیشیاء نے پاکستان کا ہر مصیبت میں ساتھ دیا جس کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاک ملائیشیاء تجارت کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ پاکستانی بیف کی ملائیشیاء میں برآمد کیلئے متعلقہ ادارے قابل عمل و ٹھوس منصوبہ بندی تشکیل دیں۔
اجلاس میں پاکستان اور ملائیشیاء کے مابین تجارتی تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیرِاعظم کو ملائشیاء میں پاکستانی برآمدی استعداد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ اعظم نے ملائشیاء پاکستان تجارت بالخصوص پاکستانی بیف کی ملائیشیاء برآمد کے حوالے سے ٹھوس لائحہ عمل تشکیل دے کر پیش کرنے کی ہدایت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے حوالے
پڑھیں:
دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس دوران دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار میں توسیع کا بڑا فیصلہ ہو گیا، دن کے طویل دورانیے اور شدید گرمی کے پیشِ نظر اب ملک بھر میں دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات نو بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔
کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ریٹیل کاروبار اور شاپنگ مالز کو رات نو بجے تک جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے اور کھانے پینے کے مراکز کو رات گیارہ بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب، شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات پر یہ ریلیف لاگو نہیں ہوگا اور وہ بدستور رات دس بجے بند کر دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ فارمیسیز، اسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق خدمات اوقاتِ کار کی اس پابندی سے مکمل طور پر مستثنیٰ ہوں گی۔ اسحاق ڈار کی جانب سے تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے نئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔
وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے بیلجیئم میں پاکستان کے سفیررحیم حیات قریشی کی اہم ملاقات
مزید :