سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنرز کو فوری طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا سروے شروع کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں تاکہ نقصانات کا تخمینہ موضع کی سطح پر لگایا جائے گا تاکہ متاثرہ خاندانوں کی درست تفصیلات حاصل کی جا سکیں، اس حوالے سے کمشنر ملتان نے بتایا کہ مشترکہ سروے ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں جن میں فوج اور سول اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔
بتایا گیا ہے کہ ان ٹیموں کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ انسانی جانوں کے ضیاع، زخمیوں، مکانات کی تباہی، کھڑی فصلوں اور مال مویشیوں کے نقصانات کی تفصیلات جمع کریں، اس مقصد کے لیے اربن یونٹ کی اینڈرائڈ ایپلی کیشن استعمال کی جائے گی جبکہ ڈیٹا کی تصدیق نادرا،پی ایل آر اے اور دیگر اداروں سے کی جائے گی، اہل متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی بینک آف پنجاب کے ذریعے کی جائے گی۔(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ ڈسبرسمنٹ سینٹرز میں بائیومیٹرک تصدیق اور فوری ادائیگی کی سہولت فراہم کی جائے گی، سروے ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ شفافیت یقینی بنانے کے لیے روزانہ رپورٹنگ اور سخت نگرانی کی جائے گی، مزید برآں ضلعی سطح پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو اور تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز فوکل پرسن کے طور پر کام کریں گے، شکایات کے ازالے کے لیے ڈیش بورڈ پر کمیٹی قائم ہوگی جو سات روز میں فیصلے کرے گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی جائے گی
پڑھیں:
سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی اقدامات، مریم نواز کی ٹیم کو شاباش
مریم نواز—فائل فوٹوسیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر ٹیم کو شاباش دے دی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبائی وزراء کی نگرانی میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیاد پر سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق سیلابی ریلوں کے باعث پڑنے والے شگاف پر کرنے کے لیے بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ علی پور کے علاقے میں عارضی پل بنا کر عوام کےلیے کھول دیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ خیر پور سادات کے علاقے میں متاثرہ سڑکوں کی تعمیر شروع کر دی گئی، بستی دیسی، بستی عظیم شاہ، عظمت پور، سلطان پور پر پڑنے والا شگاف پر کر دیے گئے۔