Daily Pakistan:
2025-09-22@08:31:45 GMT
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: اسد قیصر ودیگر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت غیر حاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت غیر حاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی، شبلی فراز اور اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں، عدالت نے مزید کارروائی کے لیے کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں گرفتار ملزم شاہد ندیم کی ضمانت منظور
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر وکلا دلائل کے لیے طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ (ن )کا آفس اور کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے سمیت دیگر مقدمات میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرلیا ۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پانچ ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔(جاری ہے)
دوران سماعت شاہ محمود قریشی کے جیل وارنٹ پیپرز عدالت میں پیش کیے گئے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے ریکارڈ اور وکلاکو دلائل کے لیے طلب کرلیا عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں31 اکتوبر تک توسیع کر دی۔دوسری جانب دو مقدمات کی سماعت ایڈمن جج منظر علی گل کی عدالت میں ہوئی جناح ہائوس حملہ کیس اور عسکری ٹاور حملہ کی سماعت ایڈمن کورٹ میں ہوئی۔ان دو مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں6 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے شاہ محمود قریشی کی لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر عبوری ضمانتیں بحال ہوئیں تھیں۔