UrduPoint:
2025-11-06@15:46:06 GMT

بندوقیں خاموش کریں اور امن کی پکار سنیں، یو این چیف کی اپیل

اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT

بندوقیں خاموش کریں اور امن کی پکار سنیں، یو این چیف کی اپیل

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ جنگ زدہ دنیا امن کے لیے پکار رہی ہے اور ہر جگہ لوگوں کو بندوقیں خاموش کرنے، تقسیم کے خاتمے اور امید بڑھانے کے لیے فوری قدم اٹھانا ہوں گے۔

عالمی یوم امن پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ مسلح تنازعات کے باعث دنیا بھر میں زندگیاں تباہ ہو رہی ہیں، بچپن چھن رہا ہے اور بنیادی انسانی وقار کو جنگ کی بے رحمی اور ذلتوں کے بیچ روند ڈالا گیا ہے۔

جنگوں سے تباہ حال تمام لوگ صرف امن چاہتے ہیں۔

دور حاضر میں تنازعات صرف میدان جنگ تک محدود نہیں رہے بلکہ ان کے اثرات سرحدوں سے پرے بھی پھیل رہے ہیں اور ان سے نقل مکانی، غربت اور عدم استحکام کو ہوا مل رہی ہے۔

سیکرٹری جنرل نے واضح کیا ہے کہ حالات میں بہتری کے لیے ہتھیاروں کو خاموش کرنے، لوگوں کی تکالیف کا خاتمہ کرنے، صلح و مفاہمت اور استحکام و خوشحالی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

امن کی خاطر فوری اقدامات

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1981 میں عالمی یوم امن کا آغاز کیا تھا اور بعدازاں اسے عدم تشدد اور جنگ بندی کا عالمی دن قرار دیا گیا۔

'امن کی خاطر فوری اقدامات' رواں سال اس دن کا خاص موضوع ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ تنازعات کی روک تھام، نفرت انگیزی و گمراہ کن اطلاعات کا مقابلہ کرنے اور قیام امن کے لیے کام کرنے والوں بالخصوص خواتین اور نوجوانوں کے ساتھ تعاون کے لیے فوری اور اجتماعی اقدام کی ضرورت ہے۔

انتونیو گوتیرش نے امن اور پائیدار ترقی کے درمیان تعلق کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے ترقی کی دوڑ میں سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنے والے 90 فیصد ممالک ایسے ہیں جنہیں مسلح تنازعات کا سامنا بھی ہے۔

باہمی احترام اور مکالمے کی ضرورت

انہوں نے نسل پرستی اور انسانیت سے گریز کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے خلاف بھی خبردار کیا اور باہم احترام پر مبنی زبان اور مکالمے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

امسال عالمی یوم امن ایسے وقت منایا جا رہا ہے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اعلیٰ سطحی ہفتہ شروع ہونے کو ہے۔ اس موقع پر دنیا بھر کے رہنما نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں جمع ہو کر جنگوں، موسمیاتی بحران، صنفی مساوات اور مصنوعی ذہانت سے جڑے خطرات اور مواقع سمیت دنیا کو درپیش مسائل پر بات چیت کریں گے۔

سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ تقسیم اور عدم استحکام میں اضافے کے ساتھ امن کے لیے مربوط عالمی کوششوں کی ضرورت بھی پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ جہاں امن ہوتا ہے وہاں امید ہوتی ہے۔ امن مزید انتظار نہیں کر سکتا اس کے لیے بلاتاخیر کام شروع کرنا ہو گا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی ضرورت کے لیے

پڑھیں:

صدرِ مملکت آصف علی زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

دوحا:

صدرِ مملکت آصف علی زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔ حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سینئر قطری حکام اور پاکستان کے سفیر نے صدرِ مملکت کا پُرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری اپنے دورۂ قطر کے دوران عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے جہاں وہ سماجی ترقی، جامع معاشی نمو، اور غربت میں کمی کے لیے پاکستان کے اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔

صدر مملکت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے کردار اور پاکستان میں سماجی تحفظ کے نظام کو مستحکم بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کریں گے۔

آصف علی زرداری دوحہ الائنس برائے سوشل پروٹیکشن اینڈ جابز کمپیکٹ کے آغاز سے متعلق اقدامات پر بھی گفتگو کریں گے، جب کہ وہ عالمی ترقیاتی وعدوں سے ہم آہنگ منصوبوں، مالی وسائل کے حصول، اور ایس ڈی جی اسٹیمولیس سمیت دیگر عالمی اقدامات کی اہمیت پر زور دیں گے۔

صدرِ مملکت اپنے قیام کے دوران مختلف عالمی و علاقائی رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاکہ سماجی و معاشی ترقی کے میدان میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • دنیا عالمی درجہ حرارت میں اضافہ 1.5 ڈگری تک محدود رکھنے میں ناکام ، اقوام متحدہ
  • دنیا بھر میں پائی جانے والی افیون کا کتنا فیصد افغانستان میں اگ رہا ہے؟
  • جنرل ساحر شمشاد کا برونائی کا دورہ، علاقائی اور عالمی سلامتی امور پر تبادلہ خیال
  •  سابق ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کی پراسرار موت؛ والد کی آرمی چیف سے شفاف تحقیقات کی اپیل
  • واہگہ بارڈر خودکش حملے کے مقدمے میں پھانسی کی سزا پانے والے 3 مجرمان بری
  • دنیا عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری کے ہدف تک محدود رکھنے میں ناکام
  • مِسک گلوبل فورم 19 اور 20 نومبر کو ریاض میں ہوگا
  • 18 ویں ترمیم میں صوبوں اور مرکز کے پاس جو وسائل ہیں انہیں بیلنس کرنے کی ضرورت ہے: رانا ثنا
  • پاکستان قابل اعتماد عالمی شراکت دار کے طور پر آبھر : خواجہ آصف : بھارت سازشوں میں مصروف : عطاء تارڑ 
  • صدرِ مملکت آصف علی زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے