شہباز اور 6 مسلم رہنما کل ٹرمپ سے ملیں گے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
اسلام آباد /نیویارک (نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں مصروفیات کا شیڈول سامنے آگیا ہے‘پروگرام کے مطابق شہبازشریف سعودی عرب اور قطر سمیت چھ اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ منگل 23ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے‘ ٹرمپ نے پاکستان‘ سعودی عرب، ترکی، قطر، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور مصر کے رہنماؤں کو مشترکہ ملاقات کی دعوت دے رکھی ہے‘ شہباز شریف 26ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیراعظم کی کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی طے پا گئی ہیں۔دفتر خارجہ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ منتخب مسلم رہنماؤں کی ملاقات میں شرکت کریں گےجس میں علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی لندن سے امریکا روانگی کے شیڈ ول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ شہباز شریف آج بروز پیر لندن سے امریکا روانہ ہونگے۔وزیراعظم نے پہلے اتوارکو برطانیہ سے امریکا روانہ ہونا تھا۔ شہباز شریف نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کی 22 ستمبر کو فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہ کانفرنس میں نیویارک میں شرکت متوقع ہے۔ وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو ہوگا‘شہباز شریف 27ستمبرکو امریکا سے وطن واپس روانہ ہونگے ۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیویارک میں جنرل اسمبلی شہباز شریف رہنماو ں کریں گے
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔