فلسطین کو مغربی ممالک کی جانب سے آزاد ریاست تسلیم کرنے پر حماس کا خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حماس نے مغربی ممالک کی جانب سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی اور خوش آئند قدم قرار دیا ہے۔
مزاحمتی تنظیم کے مطابق یہ اعلان نہ صرف فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی توثیق ہے بلکہ عالمی سطح پر انصاف کی ایک اہم پیش رفت بھی ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو باضابطہ طور پر آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب پرتگال کی جانب سے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا گیاہ ے۔ حماس کے ترجمان نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہوگا اور یہ حقیقت فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حق کی عکاسی کرتی ہے۔
خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں دونوں کے لیے امن کی امید کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا یہ فیصلہ دنیا کے 140 سے زیادہ ممالک کی پالیسی کے مطابق ہے، تاہم یہ اقدام اسرائیل اور اس کے قریبی اتحادی امریکا کے لیے یقینی طور پر ناراضی کا سبب بنے گا۔
اس کے ساتھ کینیڈا اور آسٹریلیا بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والوں میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے جاری اجلاس کے دوران مزید ممالک کی جانب سے اسی طرح کے فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ریاست تسلیم کرنے کی جانب سے فلسطین کو کے مطابق ممالک کی
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :