مغربی ممالک کی جانب سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے اعلان پر حماس کا ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
حماس نے مغربی ممالک کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطین کو باضابطہ آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا گیا۔
اس اعلان کو حماس نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا ایک اہم قدم ہے، خودمختار فلسطینی ریاست ہماری عوام کے حقِ ملکیت کی توثیق ہے۔
اپنے بیان میں حماس ترجمان نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہوگا۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ آج برطانیہ نے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے امن کی امید دوبارہ اجاگرکرتے ہوئے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانیہ کا اقدام دیگر 140 سے زائد ممالک سے مطابقت رکھتا ہے لیکن اسرائیل اور اس کے کلیدی اتحادی امریکا کے لیے ناراضی کا باعث ہوگا۔ اس کے علاوہ کینیڈا اور آسٹریلیا نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا اور نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران مزید ممالک کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کیے جانے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ممالک کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم
پڑھیں:
نیتن یاہو کا برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے فلسطینی ریاست کے فیصلے پر شدید ردعمل
JERSUSALEM:اسرائیل کے وزیراعظم بیجمن نیتن یاہو نے برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطین کو باقاعدہ ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوگی۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ میں ان رہنماؤں کو واضح پیغام ہے جو 7 اکتوبر کے واقعے کے بعد فلسطینی ریاست کو تسلیم کر رہے ہیں، وہ دہشت گردی کو بڑا تعاون فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کے لیے میرا دوسرا پیغام ہے کہ ایسا نہیں ہوگا، دریائے اردن کے مغرب میں ایک فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوگی۔
اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے والے رہنما کو دہشت گردی کو انعام دینے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست مسلط کرنے کی کوشش کا جواب امریکا سے واپسی پر دیں گے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں 1200 اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے اور 251 کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
دوسری جانب اسرائیل نے 7 اکتوبر کے بعد وحشیانہ کارروائیاں کی شروع کیں جو اب تک جاری ہیں اور وزارت صحت کے حکام کے مطابق غزہ میں 65 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں سے اکثر خواتین اور بچے ہیں۔