Jasarat News:
2026-07-24@04:16:04 GMT

ایل پی جی سستی، اوگرا نے قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: عوام کے لیے خوشخبری، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی۔ اتھارٹی نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 88 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد فی کلو قیمت 207 روپے 48 پیسے سے گھٹ کر 201 روپے 60 پیسے رہ گئی۔ اسی طرح 11.

8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 69 روپے 44 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس سے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2378 روپے 89 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب پشاور میں انتظامیہ نے غیر قانونی ایل پی جی بھرائی اور کٹ ورکشاپس پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ناقص سلنڈرز اور غیر قانونی گیس بھرائی انسانی جانوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، لہٰذا ان سرگرمیوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت 30 روز کے لیے پابندی نافذ رہے گی۔

انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں تعزیراتِ پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی، جب کہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف منظور شدہ مقامات سے ہی ایل پی جی کی ری فلنگ کرائیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایل پی جی

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 18 سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 5 سو 43 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گئی ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 3 سو 70 روپے پر آ گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر ریٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے