رافیل کیسے گرائے تھے؟ حارث رؤف نے بھارتی شائقین کو بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
ایشیا کپ 2025ء کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج میچ کے دوران حارث رؤف کے بھارتی شائقین کو رافیل گرانے کے دلچسپ اشارے خبروں کی زینت بن گئے۔
پاکستان کے فاسٹ بالر حارث رؤف نے بھارتی شائقین کے جملوں کا جواب ایک منفرد اور طنزیہ انداز میں دیا، وہ میدان میں اپنی گیند کا جادو چلاتے رہے ساتھ ہی اپنے اشاروں سے بھارتی شائقین کو تڑپاتے بھی رہے۔
باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کے دوران حارث نے اپنے ہاتھ کی انگلیوں سے 0-6 کا اشارہ بنایا اور پھر ہاتھ کو ہوائی جہاز کی مانند اُڑا کر اسے نیچے گرتے ہوئے دکھایا۔
Haris Rauf never disappoints, specially with 6-0.
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) September 21, 2025
یہ منظر دیکھتے ہی شائقین کے ذہن فوراً پاکستان ایئر فورس کی اُس تاریخی کامیابی کی طرف چلے گئے جب رواں سال مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ میں بھارتی فضائیہ کے 6 لڑاکا طیارے، جس میں 3 فرانسیسی رافیل طیارے تھے مار گرائے گئے تھے۔ تاہم میچ کے موقع پر گراؤنڈ میں موجود شائقین نے ’رافیل رافیل‘ کے نعرے بھی لگائے۔
Love you Haris rauf for this. pic.twitter.com/1R5Y5aeVmK
— Abdullah (@Rflx_56_) September 21, 2025
بھارتی شائقین کے مسلسل آوزیں کسنے پر حارث رؤف اپنے دلچسپ اشاروں سے جواب دیتے رہے، کبھی کان میں انگلی ڈال کر اشارہ کرتے رہے کہ آواز نہیں آرہی تو کبھی پیر سے دھول اڑا کر بھارتیوں کا منہ بند کرواتے رہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیوز جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں، پاکستانی شائقین نے اسے جرات مندانہ اور برجستہ جواب قرار دیا اور حارث رؤف کو رافیل ہنٹر کا خطاب دے ڈالا، جبکہ بھارتی شائقین سخت برہم دکھائی دیے اور نفرت کا اظہار کرنے لگے۔
Post Views: 1ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بھارتی شائقین
پڑھیں:
1965 جنگ کا 21واں روز؛ ٹینکوں کی بڑی لڑائی میں پاکستان نے فتح کیسے حاصل کی؟
سن 1965 کی جنگ کا 21ویں روز سیالکوٹ میں ٹینکوں کی بڑی لڑائی میں پاکستان نے فیصلہ کن فتح حاصل کی۔
افواج پاکستان نے سیالکوٹ، کھیم کرن اور حسینی والا سیکٹر میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ سیالکوٹ کے محاذ پر پاک فوج نے دشمن کے 6 ٹینک تباہ کیے اور دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا۔
پاک فوج نے فاضلکے سیکٹر میں دشمن کے 11 ٹینک، 6 مشین گن اور بہت سا گولہ بارود قبضہ میں لیا اور دشمن کی 3 اینٹی ٹینک گنز کو تباہ کر دیا۔ راجستھان سیکٹر میں بھارتی فوج نے پیش قدمی کرنے کی کوشش کی مگر پاکستانی فوج نے انہیں مار بھگایا۔
اس طرح دشمن کے بہت سے جنگی ساز و سامان سمیت کچھ علاقہ بھی اپنے قبضہ میں لے لیا۔
پاک فضائیہ نے سرگودھا میں بھارتی جنگی طیارہ کینبرا اور لاہور میں ایک ہنٹر مار گرایا۔ پاک فضائیہ نے بھارتی علاقوں آدم پور، ہلواڑہ اور جودھپور کے ہوائی اڈوں اور تنصیبات کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔
پاک بحریہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور اپنی سمندری حدود کی حفاظت میں پوری طرح چوکس رہی۔